۔Puente Baluarte میکسیکو - دنیا کا سب سے اونچا پل

حیدرآبادی نے 'دیس دیس کے رنگ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏10 جنوری 2012

  1. حیدرآبادی

    حیدرآبادی رکن

    مراسلے:
    656
    میکسیکو میں تعمیر کئے گئے دنیا کے سب سے اونچے پل کا افتتاح 5/جنوری 2012ء کو عمل میں آیا۔
    میکسیکو کے موجودہ اور 56 ویں صدر فیلپے کالڈیرون [Felipe Calderon] نے اس حیرت انگیز پل کا افتتاح کیا جس کی لاگت 1.44 بلین ڈالر بتائی جاتی ہے۔
    افتتاح کے موقع پر گینس بک آف ورلڈ ریکارڈز کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
    واضح رہے کہ گینس بک نے اس پل کو دنیا کے سب سے اونچے پل کا خطاب عطا کیا ہے۔
    فبروری 2008 میں اس کی تعمیر شروع کی گئی تھی اور افتتاح کے دن تک یہ 86 فیصد تعمیر ہو چکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رواں ماہ جنوری کے اواخر تک اس کی تعمیر مکمل ہو جائے گی تو اسے عام ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔

    یہ پل زمین سے 1321 فیٹ (402.57 میٹر) اونچا ہے اور لمبائی میں 3688 فیٹ (1124 میٹر) طویل ہے۔
    پہاڑوں میں تعمیر کردہ اس پل کی اونچائی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے درمیان فرانس کا بلند ترین ایفل ٹاور بھی بآسانی سما سکتا ہے۔
  2. حیدرآبادی

    حیدرآبادی رکن

    مراسلے:
    656
    تصویر - 01
    **
    puentebaluarte_bridge01.jpg

    تصویر - 02
    **
    puentebaluarte_bridge02.jpg
  3. حیدرآبادی

    حیدرآبادی رکن

    مراسلے:
    656
    گینس بک ریکارڈ

    تصویر : 01
    puentebaluarte_bridge.gif

    تصویر : 02
    puentebaluarte_bridge_guinnessbook.gif

اس صفحے کی تشہیر