یاہو اکاؤنٹ میں مشکل ۔۔۔۔۔ رہنمائی فرمائیں

خضرحیات نے 'ویب ماسٹرز کا فورم' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏26 فروری 2012

  1. خضرحیات

    خضرحیات رکن

    مراسلے:
    8
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
    محترم بھائیو !
    چند دن سے میرے یاہو کے اکاؤنٹ میں کوئی مسئلہ ہو گیا ہے ۔ جس وجہ سے وہ کھل نہیں رہا ۔ مطلب جس طرح پہلے یوزر نیم اور پاسورڈ لکھ کر اس میں داخل ہوتے ہیں اسی طرح کرتا ہوں لیکن وہاں ایرر آجاتا ہے کہ آپ کا نام یا پاسورڈ ٹھیک نہیں ہے ۔جتنی شد بد تھی اس کے مطابق کوشش کرلی ہے کوئی حل نہیں نکل سکا ۔ اگر کوئی بھائی اس حوالے سے معلومات رکھتا ہے تو شکریہ کا موقعہ دے ۔
    چند باتیں پیش نظر رہیں تاکہ خرابی کے تعین میں آسانی رہے کہ :
    میرا یوزر نیم اور پاسورڈ بالکل ٹھیک ہے ۔
    انٹرنیت کنکشن میں بھی بظاہر کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ باقی سب چیزیں آسانی سے کھلتی ہیں ۔
    براوزر میں بھی کوئی مسئلہ نہیں لگتا کیونکہ کئی دوسرے بھائیوں کے اکاؤنٹ کھول کر دیکھا ہے بالکل صحیح کھلتے ہیں ۔میں انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتا ہوں لیکن اب موزیلا فائرفاکس وغیرہ سے بھی تجربہ کیا ہے وہ ہی مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے ۔
    میں نے گوگل اور یاہو وغیرہ پر بحث کرکے دیکھ لیا ہے کوئی کامیابی نہیں ہوئی کیونکہ ہر جگہ کوئی نہ کوئی ایسی چیز پوچھ لیتے ہیں جو میرے علم میں نہیں ہے مثلا پاسورڈ یا اکاؤنٹ وغیرہ تبدیل کرنے کی کوشش کی (کہ شاید ان میں کوئی مسئلہ ہو ) لیکن وہ کچھ سیکرٹ سوالات پوچھتے ہیں جو معلوم نہ ہونے کی وجہ سے بات وہیں کی وہیں رہ جاتی ہے ۔
    اسی طرح اکاؤنٹ ہیک کرنے والے ایک دو سوفٹ ویر آزما کے دیکھے ہیں شاید ان سے کوئی حل نکل آئے لیکن کامیابی نہیں ہوئی ۔
  2. انوررشیدفاروقی

    انوررشیدفاروقی رکن

    مراسلے:
    25
    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ !
    اگر آپ 'یاھو' کے کسی گروپ کے ممبر ہیں تو اس گروپ کے ذریعے آپ 'لاگ ان' ہو سکتے ہیں۔
    اسی طرح سے اگر آپ نے 'یاھو' کو اپنے ایک اور اکاؤنٹ کا حوالہ دیا ہوا ہے تو آپ 'یاھو' کو اُس اکاؤنٹ کے ذریعے خط و کتابت کرکے نیا ' پاس ورڈ' حاصل کرسکتے ہیں۔
  3. ilmkidunya1

    ilmkidunya1 رکن

    مراسلے:
    20
    AAb to yahoon ny security bohat tight kr di hai aap 2 email as pasword recovery k liye b set kar sakty hein
  4. خضرحیات

    خضرحیات رکن

    مراسلے:
    8
    بھائی یہ سب کس طرح ہو سکتا ہے ۔ ؟ اب تو اکاؤنٹ کھلتا ہی نہیں ہے ۔ اگر آپ کچھ کر سکتے ہیں تو آپ کے شکر گزار ہوں گے ۔
  5. محمد ارسلان

    محمد ارسلان رکن

    مراسلے:
    2,556
    السلام علیکم
    بھائی آپ کچھ وضاحت سے لکھیں۔

اس صفحے کی تشہیر