گھر میں مسواک کرتے ہوئے داخل ہونا

ابو طلحہ السلفی نے 'حدیث نبوی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏3 نومبر 2014

  1. ابو طلحہ السلفی

    ابو طلحہ السلفی رکن

    مراسلے:
    529
    مسواک نبی کریم ﷺ کی محبوب ترین چیز تھی اور مسواک کا کرنا آپ ﷺ کو بے حد پسند تھا، مسواک معدے اور منہ کو صاف کرتی ہے اور اسی میں اللہ رب العزت کی خوشنودی اور رضا مندی ہے، جہاں دوسرے مواقع پر آپ ﷺ مسواک کرتے تھے وہاں ایک موقع اور محل ایسا ہے جہاں آپ مسواک کیا کرتے تھے۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں پر مسواک کرنا ہم بھول گئے ہیں یا پھر ہم نے اس پیارے عمل کو چھوڑ دیا ہے۔ اس عمل کے متعلق جناب مقدام بن شریح اپنے باپ شریح سے بیان فرماتے ہیں کہ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ جب آپ ﷺ گھر میں داخل ہوتے تو کونسا کام کرتے؟ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: آپ ﷺ گھر میں د اخل ہوتے وقت مسواک کرتے تھے۔ امام مسلم نے اس حدیث کو یوں نقل فرمایا‘‘ عن عائشۃ، أن النبیﷺ کان إذا دخل بیتہ بدأ بالسواک’’ جب بھی آپ ﷺ گھر میں داخل ہوتے تو مسواک کرتے ہوئے داخل ہوتے۔ (مسلم، الطہارۃ ، باب السواک رقم ح ۲۵۳، و احمد ۲؍۱۱۰رقم ح ۳۵۳۰۶، و ابو داؤد ، کتاب الطہارۃ، باب فی الرجل یستاک بسواک وغیرہ برقم ح ۵۱، وصححہ الالبانی رحمہ اللہ، نسائی ۱؍۱۳، برقم ح ۸، ابن خزیمہ برقم ح ۱۳۴ ، ابن حبان برقم ح ۱۰۷۴، ۲۵۱۴، مسند ابی عوانہ ۱؍۱۹۲)
    • شکریہ شکریہ x 1

اس صفحے کی تشہیر