السلام علیکم! معزز اراکین یہ چوپال ہے........ہماری روایات میں ایسی مجلس گاہیں موجود رہی ہیں ، جو کسی کمیونٹی کے لیے کتھارسس سے لے کر گپ شپ کا بڑا معتبر اور مفید طریقہ رہی ہیں۔ اس دھاگے میں ہم فورم پہ آتے ہی اگر حاضری دیں اور باہم سلام دعا کے بعد حال احوال دریافت کر لیں .....اور پھر اپنے مطلوبہ دھاگوں کی سیاحت کو نکل لیں، تو باہم اخوت و موانست بڑھے گی۔ اور پھر واپسی پہ سلام کرتے ہوئے دعائیں دامن مین سمیٹ لیں تو مستقل interactionکی بہت مثبت صورت نکل آئے گی، امید ہے تمام اراکین اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔
خیریت موجود ، خیریت مطلوب آج یہاں بارش ہوئی لاہور کے نواح میں اور آندھی بھی رات خوب زور سے چلی۔ بچے تو باقاعدہ ڈرتے رہے، بڑے ذرا سخت دل ہو چکے ہوتے ہیں ، تو صرف بجلی کے چمکنے پہ ہی کبھی کبھار استغفراللہ کہہ کر ...... آپ سب کہیے
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ میں آج ہی یہاں شامل ہوا ہوں ۔امید ہے کہ آپ کی معلومات سے مستفیض ہوں گا۔اور راہنمائی پا سکوں گا۔انشاءاللہ تعالیٰ۔اور اس امید کے ساتھ کہ آپ میرا خوشدلی کے ساتھ استقبال فرمائیں گے،اپنا تعارف پیش کرتا ہوں: نام: محمد عامر یونس قیام : کراچی نوٹ: متلاشیٔ علم حقیقی جزاکم اللہ احسن الجزاء
اہلاََ و سہلاََ اخی الکریم فورم میں خوش آمدید۔ یہ آپ جیسے علم سے محبت کرنے والوں کا ہی تو فورم ہے، آتے رہیے، اچھی چیزیں شریک کیجے .......... بارِدگر خوش آمدید۔ کیا شغل ہے بھائی کا ؟
السلام علیکم بہت اچھا سلسلہ شروع کیا گیا ہے-لیکن کیا کہئے کہ ہمیں تو ادھر آنے کا وقت ہی کبھی کبھار ملتا ہے