پنجابی۔ پنجابی کی بورڈ

نزرانہ نے 'علاقائی زبانیں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏17 مارچ 2014

  1. نزرانہ

    نزرانہ رکن

    مراسلے:
    147
    آپ سب سے یہ پوچھنا تھا کہ پنجابی کا کوئی کی بورڈ ہے یا اردو ہی میں پنجابی لکھتے ہیں۔ جیسا کہ عربی کا اپنا کی بورڈ، پشتو کا اپنا کی بورڈ، اردو، سرائیکی، دری، بلوچی، سندھی، ہر ایک کا کی بورڈ ہے۔ مگر پنجابی کا کی بورڈ ابھی تک نہیں سنا ہے۔ حیرت مجھے اس بات سے ہوتا ہے کہ پنجابیوں نے لکھنا تو دور کی بات اب اپنی زبان بولنا بھی بند کیا ہے۔ او جو قوم اپنی زبان بھول جاتا ہے وہ قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ مجھے بہت خوشی ہوئی اس فورم میں پنجابی کا حصہ دیکھ کہ۔ مگر پنجابی کی بورڈ کے بارے میں مجھے ضرور بتائیں۔ کیونکہ اگر ہم پنجابی اردو کی بورڈ سے لکھیں گے تو سمجھ تو آئے گی مگر تلفظ ٹھیک نہیں ہوگا۔ جیسا کہ ایک لفظ بولنے میں کچھ اور ہوتا ہے اور اگرہم اسے لکھے گے اردو کی بورڈ میں تو کچھ اور بن جائے گا۔ جیسا کہ لفظ "بن جائے گا" کو ہم پنجابی میں لکھے گے تو ایسے لکھے گے شاید"بن جاوے گا" تو جو "بن" کا لفظ ہے وہ بولنے میں الگ اور لکھنے میں الگ ہے۔
    • زبردست زبردست x 2
  2. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,157
    اردو اور پنجابی کے حروف تہجی میں فرق نہیں ہے، اس لیے الگ کی بورڈ کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ البتہ مسئلہ پنجابی املاء کا ہے اور یہ فی زمانہ معرکۃ الآرا ئ مسئلہ ہے پنجابی اہل علم کے سامنے ۔
    اس موضوع کی اہم کتب میں سے ایک آدھ نظر سے گزری ہے، مثلاََ "پنجابی املاء دے رولے"، اس مسئلے میں مختلف اہل علم کے مؤقف مختلف ہیں، ان شاءاللہ جلد ہی فرصت میں اس پہ تفصیلی نوٹ لکھنے کی کوشش کروں گا۔
    • زبردست زبردست x 2
  3. نزرانہ

    نزرانہ رکن

    مراسلے:
    147
    "اردو اور پنجابی کے حروف تہجی میں فرق نہیں ہے،" بہت فرق ہے۔ بولنے میں کچھ اور ہوتا ہے او پڑھنے میں کچھ "بن جاوے گا" تو جو "بن" کا لفظ ہے وہ بولنے میں الگ اور پڑھنےمیں الگ ہے۔ ایسے بے شمار الفاظ ہیں جو اگر پنجابی میں لکھی جائے تو سمجھ نہیں ائے گی اردو میں۔ اپنا کی بورڈ لازمی ہے ہر زبان کے لئے
    • شکریہ شکریہ x 1
  4. سلیمان

    سلیمان منتظم

    مراسلے:
    1,599
    یہ صرف لہجے اور تلفظ کا فرق ہے۔حروف تہجی سے مراد"ا،ب،پ،ت،ٹ،ث"ہیں جو کہ اردو اور پنجابی کے ایک جیسے ہیں اس لئے الگ سے کی بورڈ کی ضرورت نہیں
    • متفق متفق x 1
  5. نزرانہ

    نزرانہ رکن

    مراسلے:
    147
    سر اس طرح تو سارے عربی سکرپٹ ہیں۔ سارے تقریبآ ایک ہی ہیں۔ مگر پھر بھی ایک بات توسچ ہے جو میں نے بہت دفعہ محسوس کی ہے کہ پاکستانی پنجابی اپنی زبان سے اتنا لگاو نہیں رکھتے جتنا انڈیا کے پنچابی رکھتے ہیں۔ انہوں نے پنچابی کے لئے الگ الفاظ بنائے ہیں ۔ لکھتے ہیں پڑہتے ہیں۔
  6. سلیمان

    سلیمان منتظم

    مراسلے:
    1,599
    نہیں عربی اور اردو کے سارے ایک جیسے نہیں ہیں اس لئے الگ کی بورڈ کی ضرورت محسوس کی گئی۔مثلا عربی میں "پ،ٹ،ڈ،ڑ" اس قسم کے حروف نہیں ہیں۔
    • متفق متفق x 1
  7. شاہد نذیر

    شاہد نذیر رکن

    مراسلے:
    486
    صحیح فرمایا بہن! یہ ایک تکلیف دہ حقیقت ہے۔ میں جب بھی پنجاب جاتا ہوں تو وہاں لوگوں کو اردو بولتے، اردو سیکھتے اور اردو پر اصرار کرتے دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ پنجابی اب یہ سمجھنے لگے ہیں کہ پنجابی کے مقابلے میں اردو زیادہ مہذبانہ زبان ہے۔ اس لئے وہ اپنے بچوں کو اردو سکھاتے ہیں وہاں اسکولوں میں اردو پر زیادہ زور دیا جاتا ہے اور پنجابی زبان کو جاہلوں کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔ اللہ انہیں ہدایت دے کہ جب پنجابی ہی پنجابی نہیں بولیں گے اور اپنی زبان پر فخر نہیں کرینگے تو کون یہ فریضہ سرانجام دے گا؟
    • زبردست زبردست x 1
  8. نزرانہ

    نزرانہ رکن

    مراسلے:
    147
    جو لوگ اپنی زبان کو حقیر نظر سے دیکھتے ہیں وہ لوگ کبھی ترقی نہیں کرسکتے۔ اپنا کلچر اور زبان کو محفوظ رکھنے کے لئے دنیا کیا کر رہی ہے۔ اور آپکو یہ بھی پتہ ہوگا کہ کتنی زبانیں مرتی ہیں ہر مہینے دنیا میں۔ میں صرف یہیں کہنا چاہتی ہوں کہ زبانیں دفن کرنے والوں کی صف میں شامل نہیں ہونا چاہئے۔ پشتو کے ایک شاعر اور سکالر نے کہا ہے جو اپنے زبان کے ساتھ مخلص نہیں وہ کسی کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے چاہئے اسکا ماں باپ ہیں کیوں نہ ہو۔
    • پسند پسند x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  9. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,157
    لاہندے پاسے دے پنجاب اچ اردو دی زیادہ ورتوں پاروں ایتھے چڑھدے پنجاب ٖآر پنجابی دا زیادہ بول بالا اے ، ایس گل نال میں اتفاق کرنا واں :)
    • پسند پسند x 2
  10. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,157
    متفق۔
    زبان کا استعمال ہی اسے زندہ رکھتا ہے۔
    • پسند پسند x 2

اس صفحے کی تشہیر