پاکستانی بندوقیں

شکاری نے 'ویب سائٹس کا تعارف اور تبصرے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏22 دسمبر 2013

  1. شکاری

    شکاری رکن

    مراسلے:
    152
    آج میں آپ سے جو ویب سائٹ شئیر کرنا چاہتا ہوں وہ ایک ڈسکشن فورم ہے جس کا نام ہے پاک گنز فورم۔جیسا کہ نام سے ہی واضح ہے کہ یہ ایک پاکستانی فورم ہے اور بندوقوں سے متعلقہ فورم ہے۔شکار اور نشانے بازی دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مقبول کھیل ہیں ظاہری بات ہے کہ اس کھیل کے لئے اسلحہ بنیادی چیز ہے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ہر شہری کو اسلحہ رکھنے کا قانونی حق حاصل ہے لیکن اس کے لئے لائسنس ضروری ہے۔

    اس فورم کو ملک عباس نامی ایک صاحب چلا رہے ہیں ان کی شرائط میں سے یہ باتیں شامل ہیں کہ اس فورم پہ مذہب اور سیاست پہ بات نہ کی جائے اور تمام تر ڈسکشن انگریزی زبان میں ہی ہو یہی وجہ ہے کہ پاکستانی اور مسلم ممبرز کے ساتھ ساتھ دنیا بھر (خصوصی طور پہ یورپین ممالک )سے دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی اس فورم سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔خود کار اسلحہ جسے آٹو میٹک گنز بھی کہا جاتا ہے پاکستان میں عوام الناس کے لئے ممنوع ہیں اسے صرف خاص شخصیات ہی رکھ سکتی ہیں عرف عام انہیں ممنوعہ بور کہا جاتا ہے۔ممنوعہ بور کے اسلحہ اور ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کی ڈسکشن اس فورم پہ ممنوع ہے۔اس فورم پہ عام ممبران کے علاوہ ملک کے نامور شکاری اور نشانہ باز بھی ممبرز ہیں جو اپنا تجربہ منفرد انداز میں لوگوں سے شئیر کرتے رہتے ہیں اور گاہے بگاہے اس فورم کے ایڈمن جناب ملک عباس صاحب کی زیر نگرانی گیٹ ٹو گیدر کی محفلیں بھی جمتی رہتیں ہیں۔آپ نشانے بازی کے شوقین ہوں یا شکار کا ذوق رکھتے ہوں اپنے کاروباری،گھر،یا ذاتی دفاع کے لئے اسلحہ رکھنا چاہتے ہوں تو یہ فورم اسلحہ لائسنس بنوانے سے لے کر اسلحہ خریدنے تک آپ کی مکمل رہنمائی کرتا ہے۔کچھ مثالیں درج ذیل ہیں

    vbulletin4_logo_new.png
    اسلحہ لائسنس
    پاکستان میں ہر پاکستانی شہری کو اسلحہ رکھنے کا قانونی حق حاصل ہے لیکن اس کے لئے لائسنس ضروری ہےاس فورم پہ آپ کو اسلحہ لائسنس کے حوالے سے مکمل راہنمائی ملے گی مثلا
    • اسلحہ لائسنس کیا ہے اور کیوں ضروری ہے؟
    • اسلحہ لائسنس کون حاصل کرسکتا ہے؟
    • اسلحہ لائسنس کی کتنی اقسام ہیں؟
    • ممنوعہ بور اور غیر ممنوعہ بور کیا ہے؟
    • صوبائی اسلحہ لائسنس کیا ہے؟
    • صوبائی اسلحہ لائسنس کیسے اور کہاں سے حاصل کیا جاتا ہے؟
    • صوبائی اسلحہ لائسنس کون جاری کرتا ہے؟
    • صوبائی اسلحہ لائسنس کے حصول کے لئے کون کون سی دستاویزات ضروری ہیں اور اس کی فیس ہے؟
    • آل پاکستان اسلحہ لائسنس کیا ہے؟
    • وزارت داخلہ سے جاری شدہ اسلحہ لائسنس کیا ہے؟
    • وزارت داخلہ سے جاری شدہ اسلحہ لائسنس کا حصول کیسے ممکن ہے؟
    • وزارت داخلہ سے جاری شدہ اسلحہ لائسنس کون جاری کرتا ہے؟
    • وزارت داخلہ سے جاری شدہ اسلحہ لائسنس کون حاصل کرسکتا ہے؟
    • کسی لائسنس پہ اسلحہ کا اندراج کیسے ممکن ہے اس کا طریقہ کار۔
    • کسی لائسنس پہ گولیوں کی تعداد کیس بڑھائی جاسکتی ہے اور اس کی فیس کیا ہے۔
    • فوت شدہ شخص کا اسلحہ لائسنس اولاد کی وراثت ہوتا ہے۔اسے اولاد کے نام کیسے منتقل کروایا جائے؟
    • سیکورٹی گارڈ کا لائسنس کس قسم کا ہونا چاہئے؟
    • ایک شخص زیادہ سے زیادہ کتنے اسلحہ لائسنس حاصل کرسکتا ہے؟
    • دفعہ 144 کا پرمٹ کیا ہے اور کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟
    • اسلحہ لائسنس کی ہرسال تجدید کیسے ممکن ہے؟
    • اسلحہ لائسنس کا متعلقہ ڈی سی یا ڈی سی اور دفتر میں اندراج کیوں ضروری ہے اور طریقہ کار؟
    • اسلحہ لائسنس کا قریبی تھانہ میں اندراج کیوں اور کیسے؟
    • غیری قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم اور اس کی سزا کیا ہے؟
    • وغیرہ وغیرہ
    اسلحہ کے متعلق معلومات
    مختلف مقاصد کے لئے مختلف اقسام کا اسلحہ استعمال کیا جاتا ہے۔جس میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کا تیار کردہ اسلحہ شامل ہے۔یہ اسلحہ کہاں سے خریدا جائے اس کے قانونی لوازمات کیا ہیں اوران کی قیمت کیا ہے۔پاکستان میں شکار نشانے بازی اور ذاتی دفاع کے لئے جو اسلحہ استعمال ہوتا ہے اس کے متعلق تمام معلومات اس فورم پہ آپ کو ملیں گی۔اسلحہ کی چند اقسام درج ذیل ہیں
    • ایئر گن
    • بولٹ ایکشن رائفل
    • لیور ایکشن رائفل
    • سیمی آٹو،نیم خودکار رائفل
    • بارہ بور بندوق ایک نالی
    • بارہ بور بندوق دونالی
    • بارہ بور بندوق لیور ایکشن
    • بارہ بور بندوق پمپ ایکشن
    • بارہ بور بندوق سیمی آٹو ریپیٹر
    • ریوالور
    • پستول
    • وغیرہ وغیرہ

    شکار
    شکار انبیاء کی سنت ہے۔جہاں یہ ایک کھیل اور تفریح کا سبب ہے وہاں بہترین کھانے کا ذریعہ بھی ہے۔اس فورم پہ شکار کے متعلق تمام تر معلومات مثلا
    • شکار کا طریقہ کار اور قانونی معاونت۔
    • پاکستان میں رائج قوانینان پہ عمل درآمد۔
    • کون سا اسلحہ استعمال کیا جائے یہ اسلحہ مارکیٹ سے کیسے ،کہاں سےاور کتنی قیمت میں دستیاب ہے؟
    • کس قسم کے شکار کے لئے لائسنس درکار ہوتا ہے؟
    • پانی میں پایا جانے والا شکار مثلا مچھلی،بطخ وغیرہ کے شکار کا طریقہ؟
    • شکار کے لئے لائسنس کی فیس کیا ہے؟
    • کیسے اور کہاں سے حاصل کیا جائے ؟
    • وغیرہ وغیرہ
    نشانے بازی
    فرمان نبوی ہے کہ :خبردار! قوت نشانے بازی میں ہے۔
    نشانے بازی کے حوالہ سے اس فورم پہ بہت ساری معلومات موجود ہیں مثلا
    • کون سے اسلحہ کی کتنی حد تک مار ہے؟
    • نشانے بازی کو بہتر کیسے بنایا جائے؟
    • کون سا اسلحہ نشانہ بازی کے لئے معقول ہے؟
    • قانونی طور پہ اس کے قواعد و ضوابط؟
    • ٹارگٹ شوٹنگ اور اسکیٹ شوٹنگ میں کیا فرق ہے؟
    • ٹارگٹ پیپرز کیا ہے اور کہاں سے مل سکتے ہیں؟
    • شوٹنگ رینجز کی معلومات
    • وغیرہ وغیرہ
    لنک یہ ہے ابھی کلک کریں
    • زبردست زبردست x 1
  2. عزیزامین

    عزیزامین زیر نگرانی

    مراسلے:
    179
    میں نے اکاونٹ بنا لیا ہے
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. عزیزامین

    عزیزامین زیر نگرانی

    مراسلے:
    179
    اس فورم کے پاکستانی یوزر یہاں لایں؟
  4. شکاری

    شکاری رکن

    مراسلے:
    152
    السلام علیکم
    وہاں آپ کی آئی ڈی کیا ہے؟
    جی بھائی آپ کوشش کرسکتے ہیں
  5. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,187
    معلوماتی ۔
    پر ایمونیشن مہنگا ہی بڑا ہو گیا ہے :)
    • شکریہ شکریہ x 1
  6. عزیزامین

    عزیزامین زیر نگرانی

    مراسلے:
    179
    انگلش میں عزیزامین
  7. عزیزامین

    عزیزامین زیر نگرانی

    مراسلے:
    179
    اگر کوئی مصروف ترین بندوں کا سروے ہو تو آپ کو پہلا انعام ملے گا
  8. عزیزامین

    عزیزامین زیر نگرانی

    مراسلے:
    179
    شکاری آپ کس جگہ رہتے ہیں؟
  9. شکاری

    شکاری رکن

    مراسلے:
    152
    ہر چیز ہی مہنگی ہوگئی ہے تو ایمونیشن کیسے سستا رہتا ۔
    پھر بھی پاکستانی ایمونیشن کافی سستا ہے لیکن اسے شکار یا نشانہ بازی کے لئے تو استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم ذاتی دفاع کے لئے اس پہ انحصار بیوقوفی ہوگی
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  10. شکاری

    شکاری رکن

    مراسلے:
    152
    جی بالکل بجا فرمایا جناب :)
    بھائی فی الحال تو زمین کے اوپر ہی ہوں;)
    • پسند پسند x 1

اس صفحے کی تشہیر