ٹریفک اور ڈرائیونگ کے متعلق مفید معلومات،قوانین اور حفاظتی تدابیر

ابن آدم نے 'قانونی معاونت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏28 مئی 2013

  1. ابن آدم

    ابن آدم کتب کمپوزر

    مراسلے:
    600
    السلام علیکم
    دور حاضر میں گاڑی ایک اہم ضرورت ہے اگر آپ کے پاس اپنی گاڑی ہے تو اللہ کی اس نعمت کا شکر ادا کریں اور اس کے غیر ضروری استعمال سے پرہیز کریں۔اگر آپ کے پاس گاڑی نہیں تب بھی میرا مشورہ ہے کہ آپ ڈرائیونگ ضرور سیکھیں ٹریفک کے اصولوں سے آگاہی آپ کے لئے بے حد ضروری ہے چاہے آپ کے پاس گاڑی ہے یا نہیں ۔تاکہ آپ کسی ناخوش گوار واقع کا شکار ہونے سے بچ سکیں یہ تھریڈ پاکستان میں ٹریفک کے اصول اور قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے لکھا جا رہا ہے۔کنعان انکل،منہج السلف اور دیگر دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ برطانیہ،یورپ اور عرب ممالک کے لئے الگ تھریڈ میں مفادات عامہ کے لئے اپنی معلومات شئیر کریں۔
  2. ابن آدم

    ابن آدم کتب کمپوزر

    مراسلے:
    600
    سڑک پر پیدل چلنے والوں کے لئے ہدایات​

    پیدل چلنے کے لئے ہمیشہ فٹ پاتھ کا استعمال کریں۔
    ہمیشہ سڑک کے دائیں طرف چلیں تاکہ سامنے سے آنے والی ٹریفک کو آپ باآسانی دیکھ سکیں۔
    دائیں طرف،بائیں طرف اور پھر دائیں طرف دیکھنے کے بعد سڑک عبور کریں۔
    بلاوجہ سڑک پہ مت گھومیں ایسا کرنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔
    ایسی جگہ سے سڑک عبور کریں جہاں سے ڈرائیور آپ کو باآسانی دیکھ سکتا ہو۔
    ٹریفک سگنل بند ہونے کے بعد ہی سڑک عبور کریں۔
    بچوں کو سڑک پار کرواتے وقت ان کے درمیان میں ہی رہیں۔
    بچوں کا ہاتھ پکڑ کر سڑک پار کروائیں۔
    اگر آپ زیادہ لوگ ہیں تو گروپ یا جوڑا کی شکل میں سڑک پار کریں۔
    بھاگ کرسڑک پار مت کریں۔
  3. ابن آدم

    ابن آدم کتب کمپوزر

    مراسلے:
    600
    ڈرائیوروں کے لئے ہدایات​

    گاڑی چلانے سے پہلے پٹرول،انجن آئل،پانی،بیٹری اور ٹائر ضرور چیک کریں۔
    اس بات کا یقین کرلیں کے آپ کی گاڑی میں اضافی ٹائر(سٹپنی) جیک اور پانا (ٹائر تبدیل کرنے کے آلات)موجود ہیں۔
    نشے کی حالت میں گاڑی چلانا جرم ہے اگر آپ نے کسی ایسی دوا کا استعمال کیا ہے جس سے غنودگی ہوسکتی ہے تب بھی گاڑی چلانے سے اجتناب کریں۔


    مندرج ذیل صورتوں میں عقبی شیشے کا استعمال کریں
    گاڑی آہستہ کرتے ہوئے
    رکتے ہوئے
    حرکت کرتے ہوئے
    لین تبدیل کرتے ہوئے
    اوورٹیکنگ کرتے ہوئے
    موڑتے ہوئے
    دروازہ کھوتے ہوئے

    ایمبولینس،فائربرگیڈ اور ہنگامی حالت میں کام کرنے والی گاڑیوں کو پہلے راستہ دینا چاہئے۔
    اوور ٹیکینگ کرتے ہوئے اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھتے ہوئے اوور ٹیک کریں۔
    گاڑی دائیں یا بائیں موڑنے سے پہلے سڑک عبور کرنے والوں کو راستہ دیں۔
    اوور ٹیکنگ ہمیشہ دائیں جانب سے کرنی چاہئے۔
    دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال قانونا جرم ہے۔
    اوور لوڈنگ جان لیوا ہے اس سے اجتناب کریں۔
    ہسپتال،تعلیمی اداروں کے قریب گاڑی کی اسپیڈ انتہائی کم رکھیں۔

    جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔
  4. طارق راحیل

    طارق راحیل رکن

    مراسلے:
    129
    جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔۔۔Thanks......شکریہ

اس صفحے کی تشہیر