ویب ڈیزائن اور ڈویلپمینٹ کیا ہے؟

یاسر عمران مرزا نے 'ویب ماسٹرز کا فورم' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏23 مئی 2011

  1. یاسر عمران مرزا

    یاسر عمران مرزا رکن

    مراسلے:
    119
    نوے کی دھائی میں سامنے آنے والا خیال یعنی ورلڈ وائڈ ویب آج اس قدر مشہور ہو چکا ہے کہ دنیا کہ چھوٹے سے چھوٹے کاروبار سے لے کر بڑے بڑے کارپوریٹ سائز کاروباروں کی ویب سائٹس موجود ہیں۔ محکمہ پولیس ہو یا محکہو انکم ٹیکس، ہسپتال ہو یا سکول، سیاسی شخصیات سے لے کر فنکاروں اور گلوکاروں تک ہر کوئی اپنی ویب سائٹ بنا کر انٹرنیٹ پر موجود دیگر ویب سائٹس کے جمگھٹے میں شامل کرتا جا رہا ہے۔ پھر خبروں کے لیے مخصوص ویب سائٹس، اشیاء بیچنے کے لیے ویب سائٹ، ذاتی اظہار خیال پر مبنی ویب سائٹ جسے بلاگ بھی کہا جاتا ہے۔ تاہم اسکی مزید کئی قسمیں بھی موجود ہیں۔یہی وجہ ہے کہ موجودہ دور میں ویب سائٹ بنانا یعنی ویب ڈویلپمینٹ ایک اہم پیشہ بن چکا ہے ۔ اس پیشے میں قدم رکھنے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ ہم جانیں کہ ویب ڈویلپمینٹ ہے کیا؟ ویب ڈویلیپمینٹ سے مراد وہ تمام امور ہیں جو ایک ویب سائٹ کی تیاری کے دوران کیے جاتے ہیں۔ ان امور میں ویب سائٹ کا ڈیزائن بنانا، اس ڈیزائن کو انٹرنیٹ صارف کی نفسیات کے مطابق ڈھالنا، ویب سائٹ کے مواد کو بہتر بنانا، ویب سائٹ میں ڈائنامک فنکشنیلٹی ڈالنے کے لیے کسی کمپیوٹر پروگرامنگ لینگویج کو استعمال کرنا، ویب سرور سے متعلقہ سیٹنگ کرنا، ویب سائٹ کی سیکورٹی کا خیال رکھنا شامل ہیں۔

    بنیادی طور پر ویب سائٹس کو دو زمروں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ سٹیٹیک ویب سائٹ اور ڈائنامک ویب سائٹ۔ سٹیٹیک ویب سائٹ ایسی ویب سائٹ کو کہتے ہیں جس کا مواد سرور پر رکھ دیا جاتا ہے اور سرور بغیر کسی تبدیلی کے اسی مواد کو کلائنٹ کمپیوٹر پر بھیج دیتا ہے۔ ایسی ویب سائٹس کی شکل وصورت اور ان کے مواد میں کبھی تبدیلی نہیں آتی، اور دنیا میں کہیں سے بھی دیکھنے پر وہ ایک جیسی شکل اور مواد کے ساتھ نظر آتی ہیں۔

    دوسری طرف ڈائنامک ویب سائٹ سے مراد ایسی ویب سائٹ ہے جو پروگرامر کی بتائی ہوئی انسٹرکشن کے مطابق اپنی شکل و صورت اور مواد میں تبدیلی کرے۔ مختلف اوقات میں مختلف مواد پیش کرنے کی صلاحیت رکھے۔ صارف سے معلومات وصول کرے اور ان کو پراسیس کرنے کے بعد نتائج پیش کرے۔ تاہم اس ویب سائٹ کی ساری فنکشنیلٹی بذریعہ کمپیوٹر پروگرامنگ لینگویج پہلے سے متعین کردہ ہوتی ہے۔ ڈائنامک ویب سائٹ ایک یا کئی ڈائنامک صفحات پر مشتمل ہوتی ہے۔ ہر صفحہ ایک مخصوص پروگرامنگ لینگویج میں لکھا جاتا ہے اور اسے سرور پر رکھ دیا جاتا ہے۔ اور صارف کے کھولنے پر یہ ویب سرور اس صفحے پر موجود پروگرام کو چلا کر فقط نتائج صارف کو پیش کر دیتا ہے۔ڈائنامک ویب سائٹ کے لیے ڈیٹا بیس، یعنی ڈیٹا کو محفوظ کرنے والی ٹیکنالوجی بھی ضروری ہوتی ہے۔ڈائنامک ویب صفحات بنانے کے لیے مختلف پروگرامنگ لینگویج یا سکرپٹنگ لینگویج استعمال کی جاتی ہیں۔ بعض کو ویب سرور پر استعمال کیا جاتا ہے اور بعض کو کلائنٹ کے کمپیوٹر پر۔

    کلائنٹ سائیڈ کوڈنگ کے لیے استعمال ہونے والی زبانیں

    اجیکس، جاوا سکرپٹ، فلیش، مائکروسافٹ سلور لائٹ، رئیل سٹوڈیو، ایچ ٹی ایم ایل فائیو اور سی ایس ایس تھری


    سرور سائیڈ کوڈنگ کے لیے استعمال ہونے والی زبانیں

    اے ایس پی، سی ایس پی، کولڈ فیوژن، سی جی آئی اور پرل، گرووی پروگرامنگ لینگویج، جاوا، لوٹس ڈومینو، پی ایچ پی، پائتھون، رئیل سٹوڈیو ویب آیڈیشن، روبی، سمال ٹاک، ایس ایس جے ایس، ویب سفئیر، ڈاٹ نیٹ

    ویب ڈویلپمینٹ کے لیے استعمال ہونے والی ڈیٹا بیس

    اپاچی، ڈی بی ٹو، فائر بڑڈ، مائکروسافٹ سیکول سرور، مائی سیکول، اوریکل، پوسٹ گری سیکول، ایس کیو لائٹ، سائبیس

    ویب ڈویلپمینٹ کے لیے استعمال ہونے والے چند سافٹ وئر

    اگر ایڈوبی سسٹمز کو ویب ڈیزائن اور ڈویلپمینٹ کے متعلقہ سافٹ وئر بنانے والی سب سے بڑی کمپنی کہا جائے تو یہ غلط نہ ہو گا کیوں کہ ڈویلپرز کی ایک بڑی تعداد ایڈوبی پراڈکٹس استعمال کرتی ہے۔ چند لازم و ملزوم سافٹ وئرز میں ڈریم ویور، فوٹو شاپ، فلیش، ایڈوبی السٹریٹر اور فائر ورکس شامل ہیں۔ مائکروسافٹ کارپوریشن بھی اس سلسلے میں سافٹ وئر ایک عرصے سے بنا رہا ہے تاہم ویب ڈیزائننگ اور اینیمیشن کے شعبے میں یہ ایک بڑی پراڈکٹ لانے سے قاصر رہا ہے۔ جبکہ ویب ڈویلپمینٹ سے متعلقہ پراڈکٹس میں ویثول سٹوڈیو جو کہ ڈاٹ نیٹ ٹیکنالوجی سے متعلقہ ڈویلپمینٹ میں مدد دیتا ہے ایک زبردست اور پسندیدہ سافٹ وئر ہے۔ اس کے علاوہ پراڈکٹس میں ایکسپریشن ویب، ایکسپریشن بلینڈ، ایکسپریشن ڈیزائن اور ایکسپریشن انکوڈر شامل ہیں۔

    ویب ڈویلپمینٹ کی شروعات کیسے کریں

    ویب ڈویلپمینٹ کی شروعات کرنے کے لیے آپ کو سب سے ابتدائی چیز یعنی ایچ ٹی ایم ایل زبان سیکھنی ہو گی۔ اس زبان کی ویب ڈویلپمینٹ میں اہمیت ابھی تک برقرار ہے ۔ ایچ ٹی ایم ایل پڑھنا شروع کیجیے اور اس کے تمام ٹیگز سے واقفیت حاصل کیجیے۔کسی مخصوص حصہ کو فقط اس لیے ترک نہ کیجیے کہ اس کی اہمیت کم یا زیادہ ہے۔ آپ نے ایچ ٹی ایم ایل اس لیے نہیں سیکھنی کہ آپ نے اپنی ویب سائٹ بنانی ہے بلکہ اس لیے سیکھنی ہے کہ پہلے سے بنی ویب سائٹس کا کوڈ دیکھ کر اس میں تبدیلیاں کرنی ہیں۔ اس لیے آپکو اس کے تمام اسرار و رموز سے واقفیت حاصل کرنی ہے۔ ایچ ٹی ایم ایل سیکھنے کے بعد جاوا سکرپٹ سیکھنا شروع کریں، پھر سی ایس ایس میں مہارت حاصل کریں اور نہ صرف کوڈنگ کو پڑھیں بلکہ خود سے لکھ کر تجربات کر کے دیکھیں۔ یہ بنیادی چیزیں آپکو سٹیٹک ویب سائٹ کی آخری حدود تک لے جائیں گی۔ جس کے بعد ڈائنامک ویب سائٹس کی شروعات ہوتی ہے۔ جس کے لیے آپکو کسی ایک لائن کو پکڑ کر اس میں مہارت حاصل کرنی ہو گی۔

    • اے ایس پی، وی بی سکرپٹ، سیکول سرور، ڈاٹ نیٹ، ایکسپریشن ویب پراڈکٹس، شئر پوائنٹ سرور
    • پی ایچ پی، جاوا سکرپٹ، مائی سیکول، ایڈوبی ڈریم ویور، فلیش، فوٹو شاپ، اور اپاچی ویب سرور، کانٹینٹ مینجمینٹ سسٹم
    • کولڈ فیوژن، مائی سیکول
    • جاوا، جے ڈی بی سی، اوریکل یا مائی سیکول

    آپ ان میں سے کسی بھی لائن میں مکمل مہارت کے لیے شروعات کر سکتے ہیں۔ جب آپ ایک لائن پر مکمل عبور حاصل کر لیں تو دیگر لائنوں میں مہارت حاصل کرنا آپ کے لیے چنداں مشکل نہیں ہو گا۔ آج کل کانٹینٹ مینجمینٹ سسٹم جیسے جملہ، ورڈ پریس، ڈروپال اور پی ایچ پی بی بی وغیرہ بہت اہمیت اختیار کر چکے ہیں لیکن یاد رکھیں ان تک پہنچنے کے لیے آپکو اوپر دی گئی لائنوں میں سے کسی ایک کو پار کرنا ہو گا جس کے بعد ہی آپ کانٹینٹ مینجمینٹ سسٹم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ویب ڈویلپمینٹ کے لیے سب سے عمدہ معلوماتی ویب سائٹ ڈبلیو تھری سکولز کی ہے۔ یہاں آپ کو زیادہ تر ٹیکنالوجیز کے ٹیوٹوریل اور مدد مل جائے گی۔

    ڈبلیو تھری سکولز کی ویب سائٹ
    http://www.w3schools.com/default.asp

    میرے بلاگ پر یہ پوسٹ
    http://yasirimran.wordpress.com/2011/05/18/what-is-web-design-development/
  2. ابو یاسر

    ابو یاسر رکن

    مراسلے:
    622
    یہ لائن مجھے بڑی زبردست لگی
    کیا خیال ہے بشیر بھائی؟
  3. باذوق

    باذوق رکن

    مراسلے:
    543
    بہت خوب ، ماشاءاللہ یاسر عمران مرزا بھائی۔ نہایت مفید آرٹیکل پیش کیا ہے۔
    بالکل درست کہا ہے۔ میں نے 1998 میں ایچ ٹی ایم ایل سیکھنا شروع کی تھی۔ بس کتابوں کے سہارے اور خود کے تجربات۔ اس وقت مائیکروسافٹ فرنٹ پیج کا دور تھا جس کا اپنا ڈمی لوکل ویب سرور ہوا کرتا تھا ، جیسا کہ آج کل اپاچی یا ویمپ استعمال ہوتے ہیں۔ پھر 2001 میں جاوا اسکرپٹ اور جاوا میں مہارت حاصل کی ، پھر اس کے بعد 2005 سے سی۔ایس۔ایس کے پیچھے وقت بتانا شروع کیا :)
    سی۔ایس۔ایس میں دلچسپی رکھنے والے اس تھریڈ پر بھی ایک نظر ضرور ڈال لیں :
    سی۔ایس۔ایس [css] اسٹائل شیٹس ٹیٹوریل ویب سائیٹ

    آجکل کانٹینٹ مینجمینٹ سسٹم میں دلچسپی ہے تو پی ایچ پی ، مائی اسکوئیل اور ورڈپریس پر دھیان دینے میں فرصت کے اوقات گزرتے ہیں۔
  4. بشیراحمد

    بشیراحمد ناظم رکن عملہ

    مراسلے:
    875
    جواب کسی شعر کی پیروڈی میں :

    نہ ورڈ پریس ہی ملا نہ وصال جوملہ
    نہ ایچھ ٹی۔۔ کے رہے نہ پی ایچ۔۔۔ کے
  5. ابو یاسر

    ابو یاسر رکن

    مراسلے:
    622
    نہ ورڈ پریس ہی ملا نہ وصال جوملہ
    نہ ایچھ ٹی۔۔ کے رہے نہ پی ایچ۔۔۔ کے

    شعر میں فریم ورک ٹکنالوجی کو پہلے لکھ دیا ہے اسی بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ موصوف پہلی چھلانگ میں چاند پر قدم رکھنا چاہتے ہیں۔
    جب کہ اگر شعر ایسا ہوتا ۔۔۔۔
    نہ ایچ ٹی ایم ایل ہی ملا نہ وصال پی ایچ پی
    نہ ورڈ پریس کے رہے نہ جوملہ کے
    ۔۔۔تو ٹھیک رہتا یہ تو ایسا ہی ہوا کہ پہلے مرغی یا پہلے انڈا؟؟؟
    آپ نے تو ڈائرکٹ پروڈکٹ پر کنسنٹریٹ کیا ہے اور خام مال کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
    دوبارہ یاسر بھائی کی لائن لکھتا ہوں
    "
    ایچ ٹی ایم ایل سیکھنے کے بعد جاوا سکرپٹ سیکھنا شروع کریں، پھر سی ایس ایس میں مہارت حاصل کریں اور نہ صرف کوڈنگ کو پڑھیں بلکہ خود سے لکھ کر تجربات کر کے دیکھیں۔ یہ بنیادی چیزیں آپکو سٹیٹک ویب سائٹ کی آخری حدود تک لے جائیں گی۔
    "
    تو ۔۔۔
    کسی کا انتظار نہ کریں ڈبلیو 3 اسکولس کی سائٹ پر جائیں وہاں سے کوڈ کاپی کرکے اپنے نوٹ پیڈ یا ڈریم ویور پر پیسٹ کریں ، فائل کو ڈاٹ ایچ ٹی ایم کے ایکٹینشن کے ساتھ سیو کریں اور براوزر میں اوپن کریں۔
    اس طرح آگے بڑھتے جائیں اور کسی بھی تکلیف کی صورت میں تھریڈ میں پوچھ لیا کریں۔
    اگر آپ میں سیکھنے کی سچی تڑپ ہے تو اب شروع کردیں
  6. سلیمان

    سلیمان منتظم

    مراسلے:
    1,599
    شاعر بھائی کل آپ کا شعر بھی الٹا ہی تھا :)
  7. بشیراحمد

    بشیراحمد ناظم رکن عملہ

    مراسلے:
    875
    نہیں !
    آپ تو حقیقت حال سے واقف ہیں کہ ہم نے ابتدا ایچھ ٹی ایم ایل سے ہی کی تھی لیکن فریم ورک ٹکنالوجی کے کھلاڑیوں نے اس کی تعریف کے اس قدر پل باندھے کہ پلگ ان اور پلے والی بات ہے سے متاثر ہوکر دو کشتیوں میں سوار ہوگئے اسی کشمکش کی عکاسی اس شعر میں کردی تھی لیکن پھر بھی :
    نہیں نا امید اقبال اپنی کشت ویران سے
    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
  8. بشیراحمد

    بشیراحمد ناظم رکن عملہ

    مراسلے:
    875
    نہیں ایسے نہیں ہے دراصل :
    الٹی ہی چال چلتے ہیں دیوانگانِ ویب ڈزائننگ :) :)
  9. ابو یاسر

    ابو یاسر رکن

    مراسلے:
    622
    اڑا لو ، اڑا لو
    شاید پھر یہ شب روز رہے نہ رہے
  10. بشیراحمد

    بشیراحمد ناظم رکن عملہ

    مراسلے:
    875
    ارے نہیں بھائی آپ ناراض ڈاٹ ایچ ٹی ایم ایل نہ ہوں :)

    ورنہ غصے میں غلط کوڈنگ ہوجائے گی جیسے کہ یہ :

اس صفحے کی تشہیر