ورڈ پریس کا اردو ترجمہ

ابوبکر نے 'ویب ماسٹرز کا فورم' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏25 مارچ 2014

  1. ابوبکر

    ابوبکر رکن

    مراسلے:
    722
    ورڈپریس کا اردو ترجمہ کرنے کے لئے کوئی الگ سے اردو فائل کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اس کا اردو یاکسی اور زبان میں ترجمہ کرنے کے لیے ہمیں اس کی مطلوبہ تھیم کی تمام فائلوں میں انگریزی میں لکھے گئے الفاظوں اور جملوں کا ترجمہ کرنا پڑتا ہے۔ہر تھیم میں مختلف الفاظ ہوسکتے ہیں اس کام کے لئے تھیم کی بیشتر فائلوں میں ترمیم کرنا پڑتی ہے جس میں کافی وقت صرف ہوتا ہے۔لیکن اب اس کام کو ورڈ پریس کے پلگ ان "کوئیک لوکلائزیشن" نے آسان بنا دیا ہے۔ "کوئیک لوکلائزیشن" کنٹرول پینل کےاندر ہی سائٹ کے منتظمین کو ورڈپریس کی کوئی بھی تھیم اور کوئی بھی پلگ ان کا ترجمہ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔یاد رہے کہ ورڈ پریس کا ترجمہ تھیم کا ہوتا ہے اگر آپ کوئی تھیم تبدیل کرتے ہیں تو آپ کو نئے سرے سے اس کا ترجمہ کرنا پڑے گا۔پلگ ان کا لنک درج ذیل ہے۔

    WordPress › Quick Localization (Quick Localisation) WordPress Plugins


    کنڑول پینل میں کوئیک لوکلائزیشن کے ٹیب پر کلک کریں۔ Oldکے خانے میں انگلش کاوہ لفظ یا جملہ تحریر کریں جس کا ترجمہ کرنا ہے۔اور Newکے خانے میں اُس لفظ یا جملے کا اردو ترجمہ تحریر کر دیں (جس طرح ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے)۔
    پھر Saveپر کلک کر دیں۔ اب بلاگ پر جاکر پیج کو ریفریش کریں۔ آپ نے جس انگلش کے لفظ یا جملے کا ترجمہ کیا ہو گا وہ اردو میں تبدیل ہو جائے گا۔
    2.JPG
    • معلوماتی معلوماتی x 1

اس صفحے کی تشہیر