نارٹن کی یاد میں

محمد یعقوب آسی نے 'طنز و مزاح' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏6 دسمبر 2017

  1. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    133
    نارٹن کی یاد میں متفرق اشعار

    ۔1۔
    اِک جہانِ اساتذہ ہے یہ
    فیس بک کو حقیر مت جانو
    ۔2۔
    یاہو یاہو کردی نی میں آپے یاہو ہوئی
    یاہو میرا نام چتارو، گوگل کہو نہ کوئی
    ۔3۔
    ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی بات چھوڑیئے بابا
    آج کے زمانے میں یو ٹیوب چلتی ہے
    ۔4۔
    فکر ہے کس بات کی سب کچھ زبانی ہے یہاں
    فیس بک پر کوئی کس کی بات مانے گا، میاں!
    ۔5۔
    فی البدیہہ کلام پر اپنے
    کوئی چھِڑتا ہے کوئی چِڑتا ہے
    پوچھئے مت کتاب چہروں٭ کی
    ہر کوئی ہر کسی سے بھِڑتا ہے
    ٭ فیس بک
    ۔6۔
    ڈاکٹر حیران ہے، اس کی دوائی کیا لکھے
    ڈیلی موشن کا یہ اس کے پاس دسواں کیس ہے
    ۔7۔
    اب بھلا کس طور حضرت، سب کو سبسکرائبیں
    چینلوں، چمگادڑوں کا گڑھ بنا ہے یو ٹیوب
    ۔8۔
    آنت شیطان کی؟ اجی چھوڑیں!
    اس سے لمبی ہے یو ٹیوب، جناب
    ۔9۔
    اِس قدر ہم نے اُسے ڈھیٹ کیا
    آخرش اُس نے ہی ڈیلیٹ کیا
    ۔10۔
    ہم نے جانا پر ایک مدت بعد
    اُن کی بائیوس ہی میں گڑبڑ ہے
    ۔11۔
    کوئی بَیڈو کو ڈھونڈ کر لائے
    آ گھسا ہے یہاں ٹروجن ٹُو
    Baido Antivirus
    Trogen II Virus
    ۔12۔
    زیرو ٹریک بیڈ تو قصہ ہوا تمام
    یہ کیسی ہارڈ ڈکس تھی، اک پل میں اُڑ گئی
    ۔13۔
    کہا تھا فائلیں رکھو سکائی ڈرائیو میں
    کیا کلاؤڈ پہ تکیہ تو اُڑ گیا سب کچھ
    ۔14۔
    اس بات کو عرصہ بیت چکا جب ایک فلاپی ہوتی تھی
    اب آپی دھاپا ہوتا ہے، تب آپا دھاپی ہوتی تھی
    ۔15۔
    کور ٹو ڈو کا نہیں رعب چلے گا ہم پر
    ہم نے پی وَن بھی چلایا ہے میاں! یاد رہے
    ۔16۔
    ہم کو یہ بات مانتے ہی بنی
    آپ کا تیز ہے پراسیسر
    ۔17۔
    کبھی اے ٹی سنا تم نے؟ سنا ہے ایکس ٹی کا بھی؟
    روایت کی خبر ہے کچھ؟ کہاں سے بات کرتے ہو؟
    ۔18۔
    ہم نے ذروں کو بھی چنا تھا کبھی
    16 کے بی کی رَیم ہوتی تھی
    کاٹنے کو جو دوڑتے ہو اب
    میگا بائٹ میں بھی نہیں بنتی؟
    ۔19۔
    آپ کی ہم سے تو اب بنتی نہیں
    آئی ایس پی ڈھونڈ لیجے کوئی اور
    ۔20۔
    شمعِ محفل ہے ملیسا جا بجا
    نارٹن تو مر گیا مدت ہوئی
    Melissa ... virus
    ۔21۔
    جب سے اپنی دوستی علامہ گوگل سے ہوئی
    ایسی اپنی دھاک بیٹھی ہے کہ اٹھتی ہی نہیں
    ۔22۔
    اب تری وِنڈو کھلے یا بند ہو
    اس کی کچھ پروا کوئی کرتا نہیں
    ۔23۔
    اینڈرائڈ آ گیا ایپل کے ساتھ
    میں بھی یاہو چَیٹ کا رسیا نہیں
    ۔24۔
    ایسی کچھ تصویریں لو
    ایک اِک کو پھر کرو فلِپ
    کچھ کو ہوری زنٹل میں
    کچھ کو ورٹیکل میں بھی
    پھر ان سب کو کر لو زِپ
    لیکن، اتنا دھیان رہے
    ہلے نہ ہرگز رَیم کی چِپ
    ۔25۔
    فائدہ تو بڑا فلیش میں ہے
    جانے کیا کچھ سمیٹ لیتا ہے
    اتنی یادیں بسی ہوں گر دل میں
    دُور سے سر فلیش دیتا ہے
    ۔26۔
    فار شیئر* میں کتنی فائلیں گم کر کے
    یار چلے ہیں گرتا ڈبہ٭ بھرنے کو
    * . 4Share
    ۔٭ Drop Box
    ۔27۔
    کوئی یاہو پہ دھکے کھاتا تھا
    کوئی گوگل پہ ٹاک کرتا تھا
    وقت نے پر لگا دئے سب کو
    اب "سکائی پہ" اڑتے پھرتے ہیں
    Yahoo Chat Rooms
    Google Talk
    Skype
    ۔28۔
    بڑھا لو رَیم پھر بھی فائدہ کیا
    پراسیسر پرانا ہے تمہارا
    ۔29۔
    ناچتی لگتی تھی ہم کو روشنی
    سوچا عینک کا لگائیں کچھ حساب
    ڈاکٹر نے بھی نئی تشخیص کی
    "ہو گئی بیمار وی جی اے جناب"
    ۔30۔
    یار لوگوں نے "خودکُشی" کا نام
    رکھ دیا "کنٹرول آلٹ ڈَیل"۔
    Control Alt Del
    ۔31۔
    "لین" میں تو نہیں ہے کوئی بھی
    "وین" بھی اب نکل چکی ہو گی
    LAN: Local Area Networking
    WAN: Wide Area Networking

    محرک شعر:
    آنکھ سے رابطہ ضروری ہے
    خواب ای میل ہو نہیں سکتے
    ۔۔۔ شاعر کا نام معلوم نہیں ۔۔

    محمد یعقوب آسیؔ ۔۔ منگل : 28 نومبر 2017ء

    فلک شیر
    محمداحمد
    سلیمان
    • زبردست زبردست x 1
  2. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,143
    زبردست
    اعلیٰ
    مزا آ گیا سر جی :D
    • شکریہ شکریہ x 1

اس صفحے کی تشہیر