میرے پسندیدہ اشعار

فلک شیر نے 'شعری انجمن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏8 مارچ 2014

  1. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,095
    لباس تن پہ سلامت ہیں ، ہاتھ خالی ہیں
    ہم ایک مُلکِ خُداداد کے سوالی ہیں

    ہمارے اہلِ سیاست نےکرُسِیوں کے لئے
    بنامِ خلقِ خُدا پگڑیاں اُچھالی ہیں

    کسی غریب اپاہج فقیر کی، محسن !
    کسی امیر نے بیساکھیاں چُرا لی ہیں

    (مُحسن احسان)
  2. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,095
    ہے جو یہ سر پہ گیان کی گٹھڑی
    کھول کر بھی اسے کبھی دیکھا
    مجید امجد
  3. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,095
    یہاں تک آئی ہے بپھرے ہُوئے لہُو کی صدا
    ہمارے شہر میں، کیا کچھ نہیں ہُوا ہو گا
    افتخارعارف​
  4. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,095
    چمک دمک پہ نہ جاؤ کھری نہیں کوئی شے
    سوائے شاخِ تمنّا ہری نہیں کوئی شے

    دلِ گداز و لبِ خشک و چشمِ تر کے بغیر
    یہ علم و فضل یہ دانشوری نہیں کوئی شے

    ملالِ سایہ ِ دیوارِ یار کے آگے
    شبِ طرب تری نیلم پری نہیں کوئی شے

    تری نظر کی گلابی ہے شیشہ ِ دل میں کہ ہم نے
    اور تو اِس میں بھری نہیں کوئی شے

    احمد مشتاق​
  5. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    91
    علم اور دین
    وہ علم اپنے بُتوں کا ہے آپ ابراہیم
    کِیا ہے جس کو خدا نے دل و نظر کا ندیم
    زمانہ ایک، حیات ایک، کائنات بھی ایک
    دلیلِ کم نظَری، قِصّۂ جدید و قدیم
    چمن میں تربِیَتِ غُنچہ ہو نہیں سکتی
    نہیں ہے قطرۂ شبنم اگر شریکِ نسیم
    وہ علم، کم بصَری جس میں ہمکنار نہیں
    تجلیاّتِ کلیم و مشاہداتِ حکیم!​
    اقبال رحمہ اللہ​
    • زبردست زبردست x 1
  6. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    91
    کلامِ اقبال
    درین گلشن پریشان مثل بویم
    نمی دانم چہ می خواہم چہ جویم
    بر آید آرزو یا بر نیاید
    شہیدِ سوز و سازِ آرزویم​
    پیامِ مشرق​
    • زبردست زبردست x 1

اس صفحے کی تشہیر