میرے پسندیدہ اشعار

فلک شیر نے 'شعری انجمن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏8 مارچ 2014

  1. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,157
    اس دھاگے میں اپنے پسندیدہ اشعار پیش کرتا رہوں گا گاہے ماہے۔
    آپ بھی حصہ ڈالنا چاہیں ، تو بسم اللہ کیجیے ۔ :)
    • شکریہ شکریہ x 2
    • پسند پسند x 1
  2. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,157
    آئینہ خانہ گر نہیں دنیا
    خود سے آگے دکھائی دے کچھ تو
    محمد احمدؔ​
    • پسند پسند x 4
  3. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,157
    اسلم بڑے وقار سے ڈگری وصول کی
    اور اُس کے بعد شہر میں خوانچہ لگا لیا
    اسلم کولسری​
    • پسند پسند x 1
    • ناپسند ناپسند x 1
    • زبردست زبردست x 1
  4. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,157
    دِل میں جو لوگ ہیں ترتِیب میں سب سے پہلے
    سب سے آخر میں بُھلانے کے لیے رکھّے ہیں
    فیصل عجمی​
    • زبردست زبردست x 2
    • پسند پسند x 1
  5. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,157
    ادیب رائے پوری مرحوم کی نعت سے دو اشعار

    وہ دل آرام صدا دونوں جہاں جس پہ فدا غنچہ دہن طوطیِ صد رشکِ چمن نغمہِ بلبل زگلستانِ ارم مصر و یمن جس کے خریدار
    اِک شہنشاہ نے بخشے سمر قند و بخارا کسی محبوب کے تل پر مگر اے سید عالم تری عزت تری عظمت پہ دل و جاں ہیں نثار
    آپ کے ذکر میں ہے نغمہ سرا سارے حدی خوان عرب نغمہ نگاران عجم شوکت الفاظ و ادب عظمت قرطاس و قلم باد صبا موج نسیما بہار
    عشق کے رنگ میں رنگ جاؤ مہاجر ہو کہ پختون و بلوچی ہو کہ پنجابی و سندھی کسی خطے کی قبیلے کی زباں اس سے نہیں کوئی سروکار​
    • زبردست زبردست x 2
    • پسند پسند x 1
    • شکریہ شکریہ x 1
  6. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,157
    بزمِ احباب میں ، حاصل نہ ہُوا چین مجھے
    مطمئن دل ہے بہت، جب سے الگ بیٹھا ہُوں
    نصیرالدین نصیر​
    • پسند پسند x 2
    • زبردست زبردست x 1
  7. لیاقت علی

    لیاقت علی رکن

    مراسلے:
    11
    بن باپو میں ایسے جیسے
    درخت سے جدا ٹہنی ہو
    • پسند پسند x 3
    • شکریہ شکریہ x 1
  8. شکاری

    شکاری رکن

    مراسلے:
    152
    ہوتیں نہیں کبھی ساحل کے ارمانوں سے وابستہ
    ہماری کشتیاں تو رہتی ہیں طوفانوں سے وابستہ
    نہ لے چل خانقاہوں پہ اے شیخ حرم مجھ کو
    مجاہد کا مستقبل تو ہوتا ہے میدانوں سے وابستہ
    یہ ہمارے دل اور ہمارے ہی جگر ہیں
    کہ ہم اپنے زخموں کو رکھتے ہیں نمک دانوں سے وابستہ
    اور یہ راہ زنوں کی بجائے پاسباں پہ وار کرتے ہیں
    میرے گھر کی تباہی ہے میرے نگہبانوں سے وابستہ​
    • پسند پسند x 2
  9. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,157
    دل کے دریا کو کسی روز اتر جانا ہے
    اتنا بے سمت نہ چل‘ لوٹ کے گھر جانا ہے
    امجد اسلام امجد​
    • پسند پسند x 1
  10. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,157
    پہاڑ کاٹنے والے زمیں سے ہار گئے
    اسی زمین میں دریا سمائے ہیں کیا کیا؟
    یاس یگانہ چنگیزی​
    • پسند پسند x 2
    • شکریہ شکریہ x 1

اس صفحے کی تشہیر