مفت کے مشورے

ٹرومین نے 'تجاویز، شکایات اور مسائل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏8 نومبر 2017

  1. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,143
    دیکھتے ہیں ان شاءاللہ
    • پسند پسند x 1
  2. ٹرومین

    ٹرومین رکن

    مراسلے:
    57
    جی یہ اہم مسئلہ ہے ۔اسے ضرور دیکھنا چاہیے کیونکہ بسااوقات کیفیت ناموں میں اچھی بحث پڑھنے کو مل جاتی ہے مگر نئے کیفیت نامے کے لیے سابقہ کیفیت نامے کو ڈیلیٹ کرنا علمی و ادبی نقصان ہوسکتا ہے۔میرا خیال ہے کہ کسی جگہ احمد بھائی نے بھی اس مسئلے کی طرف اشارہ کیا تھا۔
    • متفق متفق x 1
  3. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    133
    ٹیکنیکی باتوں کا تو مجھے پتہ نہیں، ویسے ایک بات سمجھ میں آتی ہے:۔
    کیفیت نامہ ہے تو ایک کیفیت کی بات ہے نا، جیسے کہتے ہیں: آپ کا موڈ کیسا ہے؟ اس وقت آپ کا موڈ جیسا بھی ہے، جب آپ نے پہلے بات کی تھی تو ایسا نہیں تھا۔
    اُس وقت آپ نے کیفیت وہ بتائی جیسی تب تھی، اَب کی کیفیت تو اب کی ہے، پہلی تو نہ رہی نا! کیفیت نامہ تازہ کرنا اور حقہ تازہ کرنا کچھ قریب قریب کی بات نہیں کیا؟ فلک شیر چیمہ صاحب! حقے کا پہلا پانی تو گرا دیا۔ اگر وہ قیمتی تھا تو اُسے الگ سنبھال کے رکھ لیتے یا ابوالحکمت جناب اسطوخودوس قشنیزی کو پہنچا دیتے۔
    • پسند پسند x 1
  4. ٹرومین

    ٹرومین رکن

    مراسلے:
    57
    تازہ ترین لڑیوں کو کیفیت ناموں سے اوپر لے آنا چاہیے اس سے "مہمانوں" کو رونق میں شامل کرنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔
  5. محمداحمد

    محمداحمد رکن

    مراسلے:
    73
    سلیمان صاحب تو کافی دنوں سے غائب ہیں۔

    مشوروں پر عمل نہ کریں۔ خیر خیریت سے تو آگاہ کرتے رہیں۔
    • زبردست زبردست x 1
  6. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    133
    سورج کی فضا میں ایک شیئر

    ریڈیائی لہروں نے کھا لیا رقیبوں کو
    عشق نے مرے دل میں ہیلیئم جلائی تھی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اُستاد چُٹکی

    اب کے اُستاد کا دل نہیں لگ رہا، رقیبوں کے بغیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    استاد کا دل لگ جانے کا یا رقیبوں کی بحالی کا کوئی طریقہ؟
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئی مشورہ؟ مگر مفت ہونا شرط ہے۔

اس صفحے کی تشہیر