مفت کے مشورے

ٹرومین نے 'تجاویز، شکایات اور مسائل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏8 نومبر 2017

  1. ٹرومین

    ٹرومین رکن

    مراسلے:
    57
    السلام علیکم!
    شکایت تو ہمیں کچھ نہیں بس یہاں کچھ مشورے جمع کروانے کا ارادہ ہے۔انتظامیہ سے گزارش ہے کہ عمل کرنے کے لیے کسی جلدبازی کی ضرورت نہیں ہے۔
    1:کیا یہ ممکن ہے کہ کیفیت ناموں کی جگہ تازہ ترین لڑیاں لے لیں۔کیفیت نامے اتنی جلدی اپ ڈیٹ نہیں ہورہے جس سے یکسانیت پیدا ہوتی ہے۔کیفیت نامے اور تازہ ترین لڑیوں کی ترتیب کو آپس میں بدلنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟
    2:تازہ ترین لڑیوں کی فہرست میں سے کچھ مخصوص وقت گزرجانے کے بعد لڑیاں/مراسلے غائب ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔کیا یہ وقت کی حد ختم نہیں کی جاسکتی؟ اگر آخری پانچ سے سات یا مناسب تعداد میں تازہ ترین لڑیاں /مراسلے مستقل رہیں اور صرف نئے آنے والے مراسلوں یا لڑیوں سے بدلتے رہیں تو بہتر نہیں رہے گا؟
    • پسند پسند x 1
  2. ٹرومین

    ٹرومین رکن

    مراسلے:
    57
    جیسے ہی کوئی اور مشورہ دماغ میں ٹپکا ہم اسے یہاں پٹخ دیں گے اس طرح مفت کے مشوروں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
  3. ٹرومین

    ٹرومین رکن

    مراسلے:
    57
    3:طنزومزاح کی ایک ذیلی کیٹیگری لطائف کے نام سے بنائی جائی جہاں مختصر لطائف جمع ہوسکیں۔طنزومزاح کو مزاحیہ تحاریر کے لیے استعمال کیا جائے۔
    4:ریٹنگز میں مزاح سے بھرپور قسم کا اضافہ ناگزیر ہے کیونکہ اکثرپسند کرنے یا شکریہ ادا کرنے سے زیادہ کسی بات پر مسکرانے کو جی چاہتا ہے۔
  4. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,143
    ریٹنگز پہ ان شاءاللہ جلد کام ہو گا
    سلیمان بھائی سے توجہ کی درخواست ہے
    • پسند پسند x 1
  5. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,143
    وعلیکم السلام
    شکایت بھی کی جا سکتی ہے ، اپنوں ہی سے ہوتی ہے :)
    کیفیت نامے اپڈیٹ ہوں گے، جب آمد ورفت تک محدود لوگوں کو مثبت مصروفیت کے لیے مستقل ڈیرا لگانے کا موقع ملے گا۔تازہ لڑیوں کے لیے شاید وقت کی قید فورم سافٹ ویر لگاتا ہے، تعداد کم یا زیادہ کی جاسکتی ہے ۔
    • شکریہ شکریہ x 1
  6. ٹرومین

    ٹرومین رکن

    مراسلے:
    57
    5:انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اگر ممکن ہوسکے تو "اقتباس" کے آپشن کواستعمال کرکے مراسلے کو حصوں میں "کوٹ" کرنے کی سیٹنگ Enable کردیں تو نوازش ہوگی۔
    6:ایک اور فرمائش یہ ہے کہ کیفیت ناموں کو سرورق پر ہی پسند کرنے اور ان پر تبصرہ کرنے کا آپشن دیا جائے۔
    • پسند پسند x 1
  7. محمداحمد

    محمداحمد رکن

    مراسلے:
    73
    اگر ٹرومین صاحب کی فرمائشیں پوری ہو جائیں تو پھر ہم اپنی پیش کریں گے۔ :)
    • پسند پسند x 2
  8. ٹرومین

    ٹرومین رکن

    مراسلے:
    57
    لیں بھیا،آپ نے تو انتظامیہ کو ہوشیار کردیا ہے۔اب تو جو امید تھی وہ بھی گئی کہ انتظامیہ نے سوچنا ہے ایک کی مان لی تو پیچھے لائن لگ جائے گی۔ہا ہا
    • زبردست زبردست x 1
  9. ٹرومین

    ٹرومین رکن

    مراسلے:
    57
    7: لڑی بناتے وقت ٹیگز شامل کرنے چاہے پر نہیں ملے۔کیا میری لاعلمی ہے یا ان کی فرمائش بھی درج کروائی جائے؟
    • پسند پسند x 1
  10. محمداحمد

    محمداحمد رکن

    مراسلے:
    73
    ٹیگز کا آپشن میسر نہیں ہیں فی الحال ۔
    • معلوماتی معلوماتی x 1

اس صفحے کی تشہیر