مدارس کی نصابی کتابیں

بشیراحمد نے 'تعلیم و تدریس' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏30 اپریل 2012

  1. بشیراحمد

    بشیراحمد ناظم رکن عملہ

    مراسلے:
    875
    بحمد اللہ اردو چوپالتعلیمی سیکشن فورم شروع ہوچکا ہے
    لہذا امید ہے تمام اراکین اس سیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
    میں اس تھریڈ میں مدرسہ کی نصابی کتابیں شیئر کروں گا
    چاہے وہ بکس پی ڈی ایف ہوں ، ورڈ فائل ہوں یا کسی اور فارمیٹ میں باقی تمام اراکین بھی بخوشی اس تھریڈ میں حصہ لے سکتے ہیں
  2. بشیراحمد

    بشیراحمد ناظم رکن عملہ

    مراسلے:
    875
    هدایۃ النحو
    هدایۃ النحو مدارس عربیہ کے نصاب میں ایک اہم ترین کتاب شمار ہوتی ہے لہذا اس اس کی پی ڈی ایف کاپی بمع عربی شرح شیئر کررہا ہوں
    یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں
    راقم اس کتاب کی افادیت کے سے انکار تو نہیں کرتا پر مدارس کو اپنے نصاب پر غور کرکے ایسی کتابیں نصاب سے نکالنی چاہئیں ۔
    طویل تدریسی تجربہ کے بعد میں اس کتاب سے قطعا مطمئن نہیں ہوں باعتبار کتاب تو شاید مفید پر باعتبار فن بہت سی خامیاں ہیں ۔
    یہاں شئیر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ مدارس سے منسلک اساتذہ اور طلبہ اس فائل سے استفادہ کرسکیں ۔
  3. ابن بشیر الحسینوی

    ابن بشیر الحسینوی رکن

    مراسلے:
    70
    اب نحو پر جدید کتب شایع ہو چکی ہیں جن کو نصاب میں شامل کیا جائے تو بہت فائدہ ہو مثلا النحو الوافی وغیرہ ۔
    قدیم کتب خاص منھج کے مطابق لکھی گئی ہیں جن کی اب افادیت وہ نہیں رہی جو پہلے تھی ۔
    اب اساتذہ بھی جدید ہیں وہ مہارت نہیں رہی جو ہونی چاہئے اس لئے جدید علماء نے فنی جدید آسان انداز میں کتب بھی ترتیب دے دی ہیں جن سے مدد لینا ضروری ہے ۔ورنہ محنت زیادہ اور رزلٹ صفر نتیجہ نکلے گا ۔
    آٹھ سال نحو پڑھنے والے طالب علم کو نحو پھر بھی نہیں آتی !!؟؟؟
    آخر کیوں ؟؟!
    کچھ تو وجوہات ہیں !
    جن میں ایک نصاب کا ناقص ہونا ہے ۔
  4. بشیراحمد

    بشیراحمد ناظم رکن عملہ

    مراسلے:
    875
    جی بھائی ہمارے مدارس میں فن کے بجائے کتب کے متون پر زیادہ توجہ دی جاتی جیسے الکافیہ فی النحو ۔۔۔۔ شارحین کافیہ نے پتہ نہیں اس کتاب کو کیا کنزمدفون سمجھ لیا کہ ایسی قیل وقال کی کہ صاحب کتاب کے کبھی تصور خیال میں بھی نہ ہوگی :) پھر یہ کتاب نحو کی مفصل کتب پڑھانے کے بعد پڑھائی جاتی یعنی تفصیل سے ابھام کی طرف الٹا سفر جو پڑھا پڑھایا تھا وہ بھی بھول گئے :)
  5. بشیراحمد

    بشیراحمد ناظم رکن عملہ

    مراسلے:
    875
    ھدایۃ النحو اب جدید اور نئے اسلوب میں تمام اسباق کی تسھیل ، خلاصہ ، امثال اور اسئلہ سے مزین
    ورڈ فائل ڈاؤن لوڈ کریں اور مسفید ہوں

    ھدایۃ النحو ایم ایس ورڈ فائل
  6. مہوش حمید

    مہوش حمید رکن

    مراسلے:
    99
    بہت بہت شکریہ
  7. نسرین فاطمۃ

    نسرین فاطمۃ رکن

    مراسلے:
    531
    جزاک اللہ خیرا کثیرا
  8. pakistan

    pakistan زیر نگرانی

    مراسلے:
    23
    jazaallah
    bohat sukriya ap ka

اس صفحے کی تشہیر