لاہور تا حیدرآباد نہیں ۔۔۔ حیدرآباد سے ممبئی کو چلئے

حیدرآبادی نے 'دیس دیس کے رنگ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏19 اپریل 2011

لڑی کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
  1. حیدرآبادی

    حیدرآبادی رکن

    مراسلے:
    656
    السلام علیکم دوستو ساتھیو پاشا بھائیو !

    ابھی کچھ دن پہلے کی بات ہے ، ابوعبدالرحمٰن بھائی سے فورم کے ایک مسئلہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ فی الحال حیدرآباد جا رہے ہیں ، آنے کے بعد دیکھیں گے۔
    پاشا ! ہم تو چونک گئے کہ اتنے لمبے سفر پر کیسے نکل پڑے؟ پھر معلوم ہوا کہ بذریعے ٹرین لاہور سے حیدرآباد (سندھ) جا رہے ہیں۔
    ٹرین کا سفر ۔۔۔۔ آہ کیا یاد دلا دیا۔
    ہم نے کہا کہ ذرا پاکستانی ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں کی بھی تصاویر دکھائیں۔ بولے کہ ان شاءاللہ جلد۔ دیکھیں یہ "ان شاءاللہ" کب پورا ہوتا ہے۔

    پاشا بھائی کی بات سن کر ہمیں بھی اپنے اچھے دنوں کی یاد آ گئی کہ سفر پہ سفر ہوتے تھے ٹرینوں سے۔
    آئیے آپ کو بھی لے چلتے ہیں اس آن لائن سفر میں ساتھ ساتھ۔

    تو سجنو (sajjanou) !
    ہمیں جانا ہے حیدرآباد (دکن) سے ممبئی کو بذریعہ ٹرین۔
    آئیں پہلے نقشہ ہی دیکھ لیں تاکہ ٹرین کی روٹ آپ سب کی سمجھ میں آ جائے۔

    یہ نقشہ ذرا دور سے تاکہ لاہور اور حیدرآباد (سندھ) والے بھی سمجھ سکیں۔
    hyd2mum01.jpg

    اور یہ ہے اصل روٹ ۔۔۔۔ حیدرآباد (دکن) تا ممبئی
    hyd2mum02.jpg

    جاری ۔۔۔۔۔۔
  2. حیدرآبادی

    حیدرآبادی رکن

    مراسلے:
    656
    اب ٹرین کی بات نکلی تو آئیے پہلے دیکھتے ہیں کتنی ٹرینیں حیدرآباد سے ممبئی کیلئے دستیاب ہیں۔ اس وقت کوئی آٹھ تا دس ایکسپریس ٹرینیں ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی اس روٹ پر چلتی ہیں جن میں سے یہ 4 روزانہ کی بنیاد پر۔

    • کونارک ایکسپریس (12 بجے دوپہر روانگی ، دوسرے دن صبح 4 بجے آمد) - 16 گھنٹے
    • دیواگری ایکسپریس (دیڑھ بجے دوپہر روانگی ، دوسرے دن صبح 7 بجے آمد) - ساڑھے 17 گھنٹے
    • حسین ساگر ایکسپریس (ڈھائی بجے دوپہر روانگی ، دوسرے دن صبح 5 بجے آمد) - ساڑھے 14 گھنٹے
    • ممبئی ایکسپریس (ساڑھے آٹھ بجے رات روانگی ، دوسرے دن دوپہر 1 بجے آمد) - ساڑھے 16 گھنٹے

    ان میں بہتر تو "حسین ساگر ایکسپریس" لگتی ہے جو حیدرآباد تا ممبئی 790 کیلومیٹر کا سفر قریب 15 گھنٹوں میں طے کرتی ہے اور علی الصبح 5 بجے ممبئی کے چھترپتی شواجی (سابقہ نام : وکٹوریہ ٹرمینس) ریلوے اسٹیشن پر پہنچاتی ہے۔

    حسین ساگر ایکسپریس کی جھلک ۔۔۔۔۔

    دور سے
    husssgrexp01.jpg

    قریب سے
    husssgrexp02.jpg
لڑی کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اس صفحے کی تشہیر