فیچرز فورم پہ آڈیو فائلز شئیر کرنے کا طریقہ

سلیمان نے 'معلومات برائے اردو چوپال' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏17 فروری 2014

  1. سلیمان

    سلیمان منتظم

    مراسلے:
    1,602
    السلام علیکم!اراکین کی جانب سے اکثر یہ فرمائش ہوتی رہتی ہے کہ فورم پہ ایم پی تھری یا دوسرے فارمیٹ میں آڈیو فائلز شئیر کرنے کی سہولت فراہم کی جائے

    کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پہ فورم پہ براہ راست آڈیو فائلز اپ لوڈ کرنے کی سہولت میسر نہیں ہے۔اس کے لئے کسی تھرڈپارٹی کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں مثلا یوٹیوب،ویمو،ڈیلی موشن،فیس بک،لائیو لیک یا میٹا کیفے وغیرہ لیکن اس میں پہلے آپ کو آڈیو فائل کو ویڈیو فارمیٹ میں کنورٹ کرنا پڑتا ہے پھر اس کو مطلوبہ سائٹ پہ اپلوڈ کرکے فورم کے کسی بھی مراسلہ میں ویڈیو کی صورت میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

    کئی ایک ویب سائٹس براہ راست آڈیو شئیرنگ کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔لیکن ان پہ آپ مفت میں صرف محدود فائلیں اپ لوڈ کرسکتے ہیں-یا پھر محدود وقت کے لئے اجازت دیتیں ہیں اس کے بعد خود بخود آپ کی فائل سرور سے حذف ہوجاتی ہے۔کافی تلاش کے بعد ہمیں "آرکائیو ڈاٹ آرگ" ایک ایسی ویب سائٹ ملی ہے جو کہ آڈیو،ویڈیو،ٹیکسٹ اور پی ڈی ایف فائلز فری اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔یہ فائلز آپ براہ راست دوست احباب سے شئیر کرسکتے ہیں جسے آرکائیو کے صفحات پہ دیکھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے-مزید یہ کہ آپ ان فائلزکو کسی دوسری ویب سائٹ یا فورم کے صفحات پہ بھی دیکھا سکتے ہیں جیسا کہ یوٹیوب وغیرہ کی ویڈیوز۔

    ہم صرف آڈیو فائلز کی حد تک آرکائیو کا ڈیٹا فورم پہ شئیر کرنے کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔آپ اپنی مطلوبہ فائل "آرکائیو ڈاٹ آرگ(او آر جی)" پہ اپلوڈ کریں جب فائل مکمل اپ لوڈ ہوجائے تو اس کا یوآرایل کاپی کریں اور فورم کے ایڈیٹر میں پیسٹ کردیں۔
    مثال کے طور پہ میں ایک آڈیو شئیر کررہا ہوں

    ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں


    آرکائیو ویب سائٹ کا لنک"یہاں کلک کریں"
    سکرین شارٹس کے لئے اگلے مراسلے کا انتظار کریں
    • زبردست زبردست x 2
  2. نسرین فاطمۃ

    نسرین فاطمۃ رکن

    مراسلے:
    531
    بھائی میں نے کوشش کی آڈیو فائل کو آرکائیو ڈاٹ پہ اپلوڈ کرنے کی مگر کامیاب نہ ہوسکی ۔
    آپ مہربانی کرکے اسکرین شاٹس کی مدد سے سمجھادیں ۔

اس صفحے کی تشہیر