طالبان پاکستان میں تیزی سے مقبول ہورہے ہیں؟

اقبال جہانگیر نے 'کالم اور اداریے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏28 فروری 2014

  1. اقبال جہانگیر

    اقبال جہانگیر رکن

    مراسلے:
    151
    طالبان،جنہوں نے سادہ لوح لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لئےاسلام کا لبادہ اوڑہ رکھا ہے ، پاکستان میں اپنی حماقتوں اور وحشیانہ طرز عمل اور عوام کے خلاف پے در پے بم دہماکوں کی وجہ رائے عامہ کی جنگ اور دوسری جنگ تیزی سے ہارتے جارہے ہیں اور اب انہوں نے زیادہ تر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بجائے، سافٹ ٹارگٹس پر حملے شروع کر دیے ہیں اور پاکستانی مسلمانوں کو نقصان پہنچا نے کے درپے ہو رہے ہیں، جن کی محبت کا غم انہیں ہر وقت کھایا رہتا ہے۔ درحقیقت طالبان ایک ایسے ٹمٹماٹے چراغ کی مانند ہیں ہے جو گل ہونے کے قریب ہے اور امید ہےکہ طالبان بہت جلد ہی تاریخ کے اوراق میں گم ہو جائیں گے اور تاریخ میں ان کا ذکر خوارج اور دوسرے باغی گروہوں کے ساتھ آئے گا۔ خیال ر ہے کہ قبائلی علاقوں اور پاکستان کے دوسرے علاقوں میں طالبان کی مقبولیت کا گراف اب وہ نہیں رہا جو کبھی پہلے ہوا کرتا تھا۔
    پاکستان بھر میں اور بالخصوص صوبہ سرحد میں طالبان عسکریت پسندوں کی مقبولیت میں واضح کمی آئی ہے اور بندوبستی علاقوں سے لے کر غیر بندوبستی علاقوں تک ان کے مخالفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کیاطالبان مقبول ہورہے ہیں؟
    آواز پاكستان | پاکستان دنیا کا ایک حسين وجميل ملك

اس صفحے کی تشہیر