شہزادی

وسطی خٹک نے 'شعری انجمن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏24 جولائی 2014

  1. وسطی خٹک

    وسطی خٹک رکن

    مراسلے:
    7
    مرے دل میں کسی دنیا کی شہزادی
    کئ برسوں سے رہتی ہے
    کسی ساحل پہ تنہا بیٹھ کے اکثر
    میں اس کی جھیل سی نیلی
    میں اس کی جھیل سی گہری
    نگاہوں کو تصور میں
    لئے چپ چاپ اکثر سوچتا ہوں تو
    نہ جانے کیوں میں ان میں ڈوب جاتا ہوں
    کبھی سوچوں کی دریا میں
    میں اس کو پاہی لیتا ہوں
    کسی ساحل پہ لے جاکر
    میں اس میں رنگ بھرتا ہوں
    محبت کے
    تصور میں
    لیکن اب پوچھتاہوں ان ھواؤں سے
    کہاں ہے اب وہ شہزادی
    کہاں ہے اب . . . . .

    وسطی ؔ خٹک

اس صفحے کی تشہیر