سمارٹ فون میں اردو چوپال بطور ایپ

سلیمان نے 'انتظامیہ کی جانب سے اہم اعلانات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏24 ستمبر 2014

  1. سلیمان

    سلیمان منتظم

    مراسلے:
    1,594
    السلام علیکم!
    معزز قارئین یوں تو فورم جب سے زین فورو پہ منتقل ہوا ہے اسے سمارٹ فون کے ذریعے استعمال کرنے قدرے آسان ہوچکا ہے کیوں کہ زین فورو کی تھیم سمارٹ فونز کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہے ۔اس کے باوجود کچھ دوستوں کی خواہش تھی کہ اردو چوپال کے لئے ایک ایسی ایپلیکشن تخلیق کی جائے جس کی مدد سے سمارٹ فونز میں فورم کا مطالعہ کرنا ،لکھنا ،پیغام حاصل کرنا اور دیگر اطلاعات حاصل کرنا مزید آسان ہو جائے۔
    اپنے معزز قارئین کی اس خواہش کا احترام کرتے ہوئے ہم نے اردو چوپال کو سمارٹ فونز (انڈرائیڈ فون،ایپل فون،ونڈو فون،ٹیبلیٹ،آئی پیڈ وغیرہ) اور مائیکروسوفٹ ونڈوز8 میں بطور ایک سوفٹ وئیر استعمال کرنے کے لئے دیگر کئی فورمز کی طرح ٹاپاٹالک(Tapatalk) کا سہارا لیا ہے۔
    [​IMG]
    ٹاپاٹالک کافی حد تک فیس بک ایپپلیکیشن سے مشابہت رکھتا ہے۔اس لئے اس کا استعمال بہت آسان ہے۔جب بھی آپ کسی سمارٹ فون کے کسی براؤزر میں فورم کا وزٹ کریں گے تو خود کار طریقہ سے ٹاپاٹالک انسٹال کرنے کا پیغام ملے گا اس کے علاوہ آپ اسے درج ذیل روابط سے بھی اپنے فون میں انسٹال کرسکتے ہیں۔

    1۔انڈروئیڈ فون کے لئے گوگل پلے پر ٹاپاٹالک یہاں دستیاب ہے کلک کریں
    2-آئی فون اور آئی پیڈ کے لئےایپل سٹور پر ٹاپا ٹالک یہاں دستیاب ہے کلک کریں
    3-ونڈو فون کے لئے مائیکروسوفٹ سٹور پر ٹاپا ٹالک یہاں دستیاب ہے کلک کریں
    4-ونڈو 8کے لئے مائیکروسوفٹ سٹور پر ٹاپا ٹالک یہاں دستیاب ہے کلک کریں

    آپ اسے اپنے فون کے سٹور کے ذریعے (Tapatalk)تلاش کرکے بھی انسٹال کرسکتے ہیں۔
    انسٹال کرنے کے بعد اس میں لفظ (Urdu Chopal) تلاش کریں فورم سامنے آجائے گا۔
    اس ضمن میں اپنی تجاویز اور شکایات بھی اسی لڑی میں لکھیں
    شکریہ
    • شکریہ شکریہ x 1
    • زبردست زبردست x 1
  2. مدثر رحمانی

    مدثر رحمانی رکن

    مراسلے:
    191
    جزاک اللہ خیرا
    • شکریہ شکریہ x 1
  3. ٹرومین

    ٹرومین رکن

    مراسلے:
    57
    یہ اپلیکیشن استعمال کی تھی پر مجھے اس نے کچھ خاص متاثر نہیں کیا۔فورم کی اپنی ایک پرائیوٹ اپلیکشن بن جاتی تو کیا ہی خوب تھا۔

اس صفحے کی تشہیر