زمین وآسمان کی ہر چیز کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا علم ؟

حزب اللہ نے 'حدیث نبوی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏20 نومبر 2015

  1. حزب اللہ

    حزب اللہ رکن

    مراسلے:
    27
    زمین و آسمان کی ہر چیز کو علم ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں ، ماسوائے نافرمان جن و انس کے۔
    سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتے رہے ، حتیٰ کہ ہم بنو نجار کے ایک باغ تک جا پہنچے ، اس میں ایک اونٹ تھا ، جو آدمی اس باغ میں داخل ہوتا وہ اونٹ اس پر ٹوٹ پڑتا تھا ، لوگوں نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی ، آپ اس کے پاس آئے اور اس کو بلایا ، وہ اپنا ہونٹ زمین پر رگڑتا ہوا آیا ، یہاں تک کہ آپ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ۔ آپ نے فرمایا : ” ‏‏‏‏لگام لاؤ ۔ “ آپ نے اسے لگام ڈالی اور اس کے مالک کو تھما دی ، پھر ، ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : ” زمین و آسمان کی ہر چیز جانتی ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں ، ماسوائے نافرمان جنوں اور انسانوں کے ۔ “
    سلسلہ احادیث صحیحہ حدیث نمبر 3188

اس صفحے کی تشہیر