ذرا تصور کریں !!!!!!!

مطیع الرحمان نے 'حدیث نبوی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏2 اکتوبر 2012

  1. مطیع الرحمان

    مطیع الرحمان رکن

    مراسلے:
    227
    جنت اور جہنم
    حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    "قیامت کے روز ایسے شخص کو لایا جائے گا جس کا جہنم میں جانا طے ہوچکا ہوگا دنیا میں اس نے بڑی عیش و عشرت کی ہوگی اسے دوزخ میں ایک غوطہ دیا جائے گا اور اسے پوچھا جائے گا اے ابن آدم ! کیا دنیا میں تم نے کوئی عیش وعشرت دیکھی کبھی دنیا میں تمہارا نازو نعم سے واسطہ پڑا ؟
    وہ کہے گا اے میرے رب ! تیری قسم کبھی نہیں‌ پھر ایک ایسے آدمی کو لایا جائے گا جو جنتی ہوگا لیکن دنیا میں بڑی تکلیف کی زندگی بسر کی ہوگی اسے جنت میں ایک غوطہ دیا جائے گا اور اسے پوچھا جائے گا اے ابن آدم ! کبھی دنیا میں تو نے کوئی تکلیف دیکھی یا رنج و غم سے کبھی تمہارا واسطہ پڑا ؟
    وہ کہے گا اے میرے رب! تیری قسم کبھی نہیں‌۔ مجھے تو نہ کبھی رنج و غم سے واسطہ پڑا نہ کبھی کوئی دکھ وتکلیف دیکھی۔
    صحیح البخاری
  2. jobsikd

    jobsikd زیر نگرانی

    مراسلے:
    123
  3. علی زر خا ن

    علی زر خا ن رکن

    مراسلے:
    5
    جزا ک اللہ خیرا بہت خوب
  4. انجم ملک

    انجم ملک رکن

    مراسلے:
    17
    جزاک ﷲ خیرا

اس صفحے کی تشہیر