دستا و یز اقرارنا مہ معا ہدہ فروختگی گاڑی

امتیاز احمد نے 'قانونی معاونت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏4 مارچ 2014

  1. امتیاز احمد

    امتیاز احمد رکن

    مراسلے:
    18
    کسی بھی قسم کی گاڑی خریدتے وقت فروخت کنندہ کی جانب سے ایک سو روپے مالیت کے اسٹام پہ اقرار نامہ ضرور لکھوانا چاہئے۔
    اقرار نامہ کا مضمون بطور نمونہ ذیل میں موجود ہے

    دستا و یز اقرارنا مہ معا ہدہ فروختگی گاڑی

    منکہ:محمد جرجیس ولد بلاول قوم آرائیں ساکن چک بانگرو تحصیل و ضلع لاہور کا ہوں جو کہ من مظہر ایک عدد گاڑی سوزوکی بولان رنگ سیاہ رجسٹریشن نمبر Led-0000انجن نمبرPK0000007 چیسی نمبرSV00000000ماڈل 2001؁لائف ٹائم ٹوکن پیڈ چالو حالت کا مالک و قابض ہوں جس کے من مظہر کو فروخت وغیرہ کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہیں۔ سو اب من مظہر نے اپنی ملکیتی گاڑی مذکورہ بقائمی ہوش و حواس خمسہ و درستی عقل وثبات بلاجبرواکراہ غیرے برضامندی خود بالعوض مبلغ چھ لاکھ پچیس ہزار روپے (Rs:6,25,000/-) نصف جن کے مبلغ تین لاکھ بارہ ہزار پانچ سو روپے (Rs:3,12,500/-) ہوتے ہیں بد ست و بحق محمد سجاول خاں ولد محمد دلاور خاں چک ماہیاں تحصیل وضلع لاہور بیع قطعی فروخت دائمی و ابدی صورت میں کردی ہے اور کلہم زرثمن روبروگواہان حاشیہ بصورت کرنسی نوٹ ازاں خریدار نقد وصول پالی ہے۔ اب کوئی دام لینا بذمہ خریدار نہ رہا ہے اور نہ ہی آئندہ کبھی ہوگا۔ گاڑی مذکورہ مورخہ26-11-2012 سے حوالے خریدار کرکے اس امر کا یقین دلا دیا ہے کہ گاڑی مذکورہ عرصہ پیشترازیں ہر قسم کے بارکفالت ،تنازعات ،مقدمات ، بقایاجات ، ٹوکن ، چوری چکاری ،ایکسیڈنٹ وغیرہ کی تمام تر ذمہ داریوں سے پاک و صاف مبراہ ہے اگر اس کے برعکس کوئی بھی نقص ملکیت ثابت ہوا ہے تو من مظہر ذمہ دار ہوگااور کلیئر کروانے کا پابند ہوگا۔ یہ کہ من مظہر نے گاڑی مذکورہ کے کلیئر کاغذات حوالے خریدار کردئیے ہیں۔خریدار نے گاڑی مذکورہ جس حالت میں بھی ہے کو منظور و قبول کر لیا ہے۔ آج کی تاریخ کے بعدخریدارگاڑی مذکورہ کا مالک و قابض ہے جب چاہے اور جس طرح چاہے اپنے استعمال میں لائے نفع ونقصان کا حقدار ہوگا اور من مظہر کو کوئی عذراعتراض نہ ہوگا۔یہ کہ گاڑی مذکورہ ٹرانسفر کروانے میں اگر کوئی رکاوٹ پیش آئی تو بھی من مظہر ذمہ دار اور کلیئرکروانے کا پابند ہوگااور ٹرانسفر لیٹر دینے کا پابندہوگا۔ دستاویز ہذا اقرارنامہ کی تمام تر شرائط ہر دوفریقین کے وارثان پر بھی لاگو ہوں گی۔ لہذا ایں اقرارنامہ روبروگواہان حاشیہ بحق خریدار تحریر کر دیا ہے تاکہ بوقت ضرورت کام آوے اور سندرہے المرقوم

    26-11-2012

    العبد-------------------------------- العبد--------------------------------

    گواہ-------------------------------- گواہ--------------------------------
  2. امتیاز احمد

    امتیاز احمد رکن

    مراسلے:
    18
    اگر گاڑی اقساط پہ خریدی گئی ہو تو اس میں پیشگی رقم اور اقساط کی تفصیل بھی درج کرنا ہوگی ذیل والا نمونہ ملاحظہ فرمائیں

    دستاویز اقرارنامہ معاہدہ فروختگی گاڑی

    منکہ: محمداسلم ولد جبروخاں قوم میوراجپوت ساکن حویلی مانک تحصیل وضلع قصور کا ہوں جو کہ من مظہر ایک گاڑی کارٹویوٹا کرولا رنگ سفید رجسٹریشن نمبرLOM-0000 انجن نمبر2E-0000008 چیسی نمبرEL80-0000900 ماڈل 1987؁ چالو حالت کا مالک و قابض ہوں جس کے من مظہر کو فروخت وغیرہ کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہیں سو اب من مظہر نے اپنی ملکیتی گاڑی مذکورہ بقائمی ہوش و حواس خمسہ و درستی عقل وثبات بلاجبرواکراہ غیرے برضامندی خود بالعوض مبلغ تین لاکھ اٹھہتر ہزار روپے (Rs:3,78,000/-) نصف جن کے مبلغ ایک لاکھ اُنانوے ہزار روپے (Rs:1,89,000/-) ہوتے ہیں بدست و بحق چوہدری سردار ماہی خاں ولد چوہدری محمدقدرت اللہ قوم میو راجپوت ساکن نانو ڈوگر تحصیل سٹی ضلع لاہور بیع قطعی فروخت دائمی کردی ہے اور کل رقم میں سے رقم مبلغ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے (Rs:1,50,000/-) بطور پیشگی بیعانہ روبروگواہان حاشیہ بصورت کرنسی نوٹ ازاں خریدار نقد وصول کر لی ہے اور باقی رقم میں سے مزید رقم مبلغ پچاس ہزار روپے (Rs:50,000/-) مورخہ 02-07-2006 کووصول کروں گا جبکہ باقی رقم مبلغ ایک لاکھ اٹھہتر ہزار روپے (Rs:1,78,000/-) کی ادائیگی بذریعہ اقساط طے پائی ہے جوکہ خریدار پہلی قسط مبلغ آٹھ ہزار روپے(Rs:8,000/-) مورخہ 01-08-2006 کوادا کرنے کا پابند ہوگا اور اسی طرح ہر ماہ کی دس تاریخ تک بدستور ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ گاڑی مذکورہ حوالے خریدار کرکے اس امر کا یقین دلا دیا ہے کہ گاڑی مذکورہ عرصہ پیشترازیں ہر قسم کے بارکفالت ،تنازعات مقدمات ،بقایاجات ، چوری چکاری ، ایکسیڈنٹ وغیرہ کی تمام تر ذمہ داریوں سے پاک و صاف مبراہ ہے اگر اس کے برعکس کوئی بھی نقص ملکیت ثابت ہوا ہے تو من مظہر ذمہ دار ہوگااور کلیئر کروانے کا پابند ہوگا۔ خریدار نے گاڑی مذکورہ جس حالت میں بھی ہے کو منظور و قبول کر لیا ہے آج کی تاریخ کے بعدجب چاہے اور جس طرح چاہے اپنے استعمال میں لائے نفع ونقصان کا حقدار ہوگا اور من مظہر کو کوئی عذراعتراض نہ ہوگا۔ یہ کہ خریدار بدستور اقساط ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ اقساط شارٹ ہونے کی صورت میں من مظہر گاڑی مذکورہ کو اپنے قبضہ میں لینے کا مجاز وحقدار ہوگا اور خریدار کی ادا کردہ تمام تر رقم بحق من مظہر ضبط تصور ہوگی اور سودا منسوخ تصور ہوگا۔ تمام رقم کی ادائیگی کے بعد خریدار گاڑی مذکورہ کا مالک وقابض تصور ہوگااور من مظہر گاڑی مذکورہ کے کلیئر کاغذات حوالے خریدار کردئیے ہیں۔ دستاویز ہذا اقرارنامہ کی تمام تر شرائط ہر دوفریقین کے وارثان پر بھی لاگو ہوں گی۔لہذا ایں اقرارنامہ روبروگواہان حاشیہ بحق خریدار تحریر کر دیا ہے تاکہ بوقت ضرورت کام آوے اور سندرہے المرقوم
    02-06-2006

    العبد---------------------------------العبد---------------------------------

    گواہ ---------------------------------گواہ ---------------------------------
  3. سوھا

    سوھا رکن

    مراسلے:
    6

اس صفحے کی تشہیر