دستاویز ہبہ نامہ

امتیاز احمد نے 'قانونی معاونت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏17 فروری 2014

  1. امتیاز احمد

    امتیاز احمد رکن

    مراسلے:
    18
    اپنی جائیداد کسی کو بطور تحفہ دینا "ہبہ" کہلواتا ہے۔جائیداد کی ملکیت تبدیل کرنے کے لئے ایک تحریر کرنا ضرروی ہوتی ہے جسے دستاویز ہبہ نامہ کہا جاتا ہے-اس تحریر کا خاکہ ذیل میں موجود ہے ملاحظہ فرمائیں- ہبہ کی قانونی اور شرعی حثیت کیا ہے اس کے لئے الگ لڑی کا انتظار کریں-اشٹامپ پیپرز اور دیگر فیس جائیداد کی ملکیت کے مطابق لاگو ہوں گی۔

    دستاویز ہبہ نامہ

    منکہ :مسماۃ بتول بانو زوجہ محمد یعقوب قوم جٹ ساکن حویلی باغ والی گجومتہ تحصیل سٹی ضلع لاہور کی ہوں جو کہ من مظہرہ واقع رقبہ موضع کاہنہ تحصیل سٹی ضلع لاہور میں بروئے کاغذات مال نقل رجسٹرحقداران زمین سال 1998-99؁ بمطابق کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کھیوٹ نمبر1388/1388کھتونی نمبر2848 تا 2598 سالم کھاتہ قطعہ 13 عدد رقبہk-9m-0ft) 120)کا 1/2 حصہ منتقلہ رقبہ تعدادی ساٹھ کنال چار مرلے یکصد بارہ مربع فٹk-4m-112ft)60)کی مالکہ و قابضہ ہوں۔ جس کے من مظہرہ کو رہن ،بیع ،ہبہ، تبادلہ وغیرہ کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہیں۔ سو اب من مظہرہ نے اپنی ملکیتی اراضی مذکورہ بالا جملہ معہ حقوق راستہ گزر گاہ ، آبپاشی ، کاشت ، وٹ ، بنہ ، کھال ، درختاں ایستادہ ، ثمر وغیرثمر معہ حقوق ہر قسم کے جو بھی من مظہرہ کو بحیثیت مالکہ و قابضہ حاصل ہیں ۔ بقائمی حوش و حواس خمسہ و درستی عقل و ثبات بلاجبرو اکراہ غیرے برضامندی خود بسلسلہ حق الخدمت اپنی جانب سے اپنے حقیقی پسر مسمی غلام رسول پسر مسماۃ بتول بانو (ولد محمد یعقوب) قوم جٹ ساکن حویلی باغ والی گجومتہ تحصیل سٹی ضلع لاہور فی سبیل اﷲ دائمی وابدی صورت میں ہبہکردی ہے اس لئے کہ من مظہرہ ضعیف العمر عورت ہوں اور موہوب الیہ من مظہرہ کا اکلوتا بیٹا ہے ۔ موہوب الیہ مذکور نے من مظہرہ کی بوڑھاپے میں بہت خدمت ،دیکھ بھال ، علاج معالجہ ، وغیرہ کی ہے اور من مظہرہ کو آئندہ بھی موہوب الیہ پر مکمل اعتماد و یقین حاصل ہے کہ موہوب الیہ آئندہ بھی من مظہرہ کی بوڑھاپے میں خدمت ، دیکھ بھال ، علاج معالجہ وغیرہ کرتا رہے گا۔ اس لیے من مظہر ہ نے اپنی زندگی میں ہی اپنی ملکیتی اراضی مذکورہ موہوب الیہ کو ہبہ کردی ہے۔ قبضہ اراضی موہوبہ کا حوالے موہوب الیہ کر دیا ہے اور اپنا قبضہ ہرقسم کا اراضی موہوبہ سے اٹھا لیا ہے اب میرا یا میرے کسی دیگر وارثان ،قریبی و بعیدی ،جانشینان ،بازگشت وغیرہ کا اراضی موہوبہ سے کوئی تعلق واسطہ نہ رہا ہے اور نہ ہی آئندہ ہو گا۔ موہوب الیہ نے بھی ہبہ کو منظوروقبول کرلیاہے آج کی تاریخ کے بعد اراضی موہوبہ کا مالک و قابض ہے جب چاہے اور جس طرح چاہے اپنے استعمال میں لائے تو من مظہرہ کو کوئی عذر اعتراض نہ ہو گا ۔موہوب الیہ جب چاہے اپنے نام ہبہ نامہ تصدیق کروائے تو من مظہرہ کوکوئی عذر اعتراض نہ ہوگا۔ لہذا ایں اقرارنامہ ہبہ نامہ بحق موہوب الیہ تحریر کر دیا ہے تا کہ بوقت ضرورت کام آوے اور سند رہے۔

    المرقوم26-05-2009

    گواہ--------------------------- گواہ---------------------------
    العبد- مسماۃ بتول بانو واہب مذکور العبد-غلام رسول موہوب الیہ

اس صفحے کی تشہیر