دستاویز وقف نامہ (نمونہ)

امتیاز احمد نے 'قانونی معاونت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏16 فروری 2014

  1. امتیاز احمد

    امتیاز احمد رکن

    مراسلے:
    18
    اگر آپ اپنی جائیداد کسی مسجد،مدرسہ یا کسی فلاحی ادارہ کو وقف فی سبیل اللہ کرنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ اسے تحریر کیا جائے۔وقف نامہ کی قانونی اور شرعی حثیت و اہمیت کیا ہے یہ الگ لڑی میں بیان کی جائے گی فی الحال وقف نامہ کی دستاویز ملاحظہ فرمائیں

    وقف نامہ

    اراضی تعدادی ایک کنال بارہ مرلے (1k-12m)واقع رقبہ موضع نظام پورہ تحصیل سٹی ضلع لاہور

    منجانب

    مسماۃ منور بی بی زوجہ محمدبشیر قوم مغل ساکن نظام پورہ تحصیل سٹی ضلع لاہور”وقف کنندیہ”

    بحق

    جامعہ مسجد ومدرسہ رحمۃ للعا لمین واقع نظام پورہ

    منتظم اعلیٰ محمداسماعیل خان ولد ضیاء اللہ خان قوم پٹھان ساکن ریلوے روڈگجرات

    زیرسرپرستی حاجی ضیاء اللہ خان ولد عبداﷲ خان قوم پٹھان ساکن ریلوے روڈ گجرات​

    منکہ: مسماۃ منور بی بی زوجہ محمدبشیر قوم مغل ساکن نظام پورہ تحصیل سٹی ضلع لاہور کی ہوں جوکہ من مظہرہ بقائمی ہوش وحواس خمسہ ودرستی عقل وثبات بلاجبرواکراہ غیرے برضامندی خود اقرارکرکے تحریر کردیتی ہوں کہ من مظہرہ واقع رقبہ موضع نظام پورہ تحصیل سٹی ضلع لاہور میں بحوالہ انتقال نمبر412 بیع رجسٹری شدہ منظورشدہ مورخہ 13-06-2007 بروئے کاغذات مال نقل رجسٹرحقداران زمین سال 2002-03؁ کھیوٹ نمبر136 کھتونی نمبران208,207 سالم کھاتہ قطعہ 2 عدد رقبہ k5-17m) )کا 97/117 حصہ منتقلہ رقبہ تعدادی k-17m) 4)میں سے رقبہ تعدادی ایک کنال بارہ مرلے k-12m) 1) بحدودمشرق رقبہ محمداکبر مغرب پلاٹ محمداصغر شمال جامعہ مسجد جنوب پختہ سڑک موجود ہیں کی بمطابق فرد ملکیت رپٹ نمبر502 جاری شدہ مورخہ 20-08-2009کی روسے مالکہ وقابضہ چلی آرہی ہوں۔ جس کے من مظہرہ رہن ، بیع ,ھبہ ، تبادلہ ، وقف وغیرہ کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہیں۔ سو اب من مظہرہ نے اپنی ملکیتی اراضی مذکورہ بالا جملہ معہ حقوق راستہ وگزرگاہ معہ حقوق تعمیرات ، اندرونی وبیرونی زیریں وبالائی وغیرہ معہ حقوق ہر قسم جوبھی من مظہرہ کو بحیثیت مالکہ وقابضہ حاصل ہیں۔ سو اب من مظہرہ نے اپنی عاقبت کی بہتری وسرخروئی اور حصول ثواب دارین کی خاطردائمی وابدی صورت میں بدست وبحق جامعہ مسجدومدرسہ رحمۃ للعالمین واقع نظام پورہ تحصیل سٹی ضلع لاہور منتظم اعلیٰ محمداسماعیل ولد ضیاء اللہ خان قوم پٹھان ساکن ریلوے روڈگجرات زیرسرپرستی حاجی ضیاء اللہ خان ولد عبداﷲ قوم پٹھان ساکن ریلوے روڈ گجرات وقف فی سبیل اﷲ کردی ہے۔ اراضی مذکورہ کا قبضہ حوالے منتظم اعلیٰ کرکے وقف شدہ اراضی سے اپنا قبضہ ودخل دائمی وابدی صورت میں اٹھا لیاہے۔ اب میرا یا میرے کسی بھی دیگر وارثان ،جانشینان ، بازگشت وغیرہ کا وقف شدہ اراضی مذکورہ سے قطعاً کوئی تعلق واسطہ نہ رہا ہے اور نہ ہی آئندہ کبھی ہوگا۔ یہ کہ جامعہ مسجد ومدرسہ رحمۃ للعا لمین مسلک اہلسنت والجماعت کے زیر انتظام رہے گا اورکسی بھی مسلک کے فرد کا اس میں کوئی بھی عمل دخل وتعلق واسطہ نہ ہوگا۔وقف شدہ اراضی مذکورہ کا انتقال منتظم اعلیٰ من مظہرہ کی موجودگی وغیر موجودگی میں بھی جامعہ مسجدومدرسہ رحمۃ للعالمین کے نام درج وتصدیق ہو جانے یا کئے جانے پر من مظہرہ کو کوئی عذر یا اعتراض نہ ہوگا۔ لہذا ایں وقف نامہ دائمی صورت میں بخوشی برضامندی خود بحق جامعہ مسجدومدرسہ رحمۃ للعالمین تحریر کردیا ہے تاکہ بوقت ضرورت کام آوے اور سند رہے المرقوم02-09-2009

    چوہدری محمد ابوبکر وثیقہ نویس لاہورفون:00000000

    العبد-------------------------------- العبد--------------------------------


    العبد--------------------------------


    گواہ-------------------------------- گواہ--------------------------------
  2. امتیاز احمد

    امتیاز احمد رکن

    مراسلے:
    18
    اشٹامپ پیپر اور سرکاری فیس پراپرٹی کی مالیت کے مطابق لاگو ہوں گے

اس صفحے کی تشہیر