عالمی خبر داعش کی پے در پے شکستوں کا سلسلہ جاری

fawad نے 'خبروں کی دنیا' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏6 مارچ 2018

  1. fawad

    fawad امریکی نمائندہ

    مراسلے:
    280
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    https://www.straitstimes.com/world/...in-probe-of-isis-crimes-in-iraq-in-early-2019

    امريکی حکومت کی جانب سے حال ہی ميں يو اين آئ ٹی اے ڈی نامی ايک تحقيقاتی ٹيم کو دو ملين ڈالرز کی امداد دينے کا اعلان کيا گيا ہے۔ يو اين آئ ٹی اے ڈی اقوام متحدہ کے ليے کام کرتی ہے اوراس کا مقصد داعش کے مظالم اور ان کے جرائم کی تحقيقات کرنا ہے۔


    يو اين آئ ٹی اے ڈی کے قيام کی منظوری ايک سال قبل دی گئ تھی اور اس کا مقصد عراق ميں دہشت گردوں کی جانب سے اقليتوں کے خلاف مظالم کی تحقيقات کرنا تھا۔ يہ ٹيم اگلے سال باقاعدہ اپنے کام کا آغاز کرے گی۔


    ستمبر 2017 ميں اقوام متحدہ نے ايک قرداد منظور کی تھی جس کا مقصد داعش کے ان مجرموں کو کيفر کردار تک پہنچانا تھا جنھوں نے جنگی جرائم کا ارتکاب کيا تھا۔ اس ضمن ميں انسانی حقوق کی حوالے سے عالمی شہرت کی حامل وکيل امل کلونی اور نوبل انعام يافتہ ناديہ مراد نے بھرپور کاوشيں کی ہيں۔


    امريکی حکومت اسٹريجک اتحاديوں اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ان مقامی گروہوں اور تنظيموں کو وسائل فراہم کرنے اور ان کے ساتھ تعاون کے ضمن ميں پر عزم ہے جو اجتماعی کاوشوں کے ذريعے نا صرف يہ کہ عالمی سطح پر داعش کی دہشت گردی کے خاتمے کے ليے مصروف عمل ہيں بلکہ ان دہشت گرد کاروائيوں کی زد ميں آنے والے متاثرين کی بحالی کے ليے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہيں۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

اس صفحے کی تشہیر