خوشخبری: فتنہ تکفیر و خوارج بارے معلوماتی بلاگ "منہج اہل السنہ" اب نئی تھیم اور ڈیزائ

منہج حق نے 'ویب سائٹس کا تعارف اور تبصرے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏16 ستمبر 2012

  1. منہج حق

    منہج حق رکن

    مراسلے:
    36
    السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ !

    تاریخ اسلام کی ورق گردانی کرنے والے کو اس بات کا بخوبی علم ہوگا کہ خلافت راشدہ سے لے کر آج تک خوارج سے زیادہ خطر ناک فرقہ پیدا نہیں ہوا، انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کو سخت نقصان پہنچایا اور لوگوں کے دین میں فساد برپا کیا، معیشت کو کمزور کیا، مسلمان حکام کے خلاف بغاوت کے مرتکب ہوئے، ناحق جانوں کا خون کیا، اموال غصب کئے، غرض یہ کہ کوئی ایسا نہ بچا جوان کے بد اثرات سے محفوظ رہا ہو یہاں تک کہ انبیاء کرام علیھم السلام کے بعد افضل ترین مخلوق صحابہ بھی ان کے شر سے محفوظ نہ رہ سکے، چنانچہ انہوں نے عثمانؓ کو شہید کیا، اور امی عائشہ کے ساتھ بھی گستاخیاں کیں، علیؓ کے خون سے ہاتھ رنگے نیز اس کے علاوہ کئی ایک صحابہ ان کی درندگی کا شکار ہوئے، ان زمانوں کے بعد بھی ان کا یہی طریقہ رہا اور ان کے بارے میں نبی کریمﷺ کا قول بلکل صحیح ثابت ہوا:
    "اہل اسلام کو قتل کریں گے اور بت پر ستوں کو زندہ چھوڑدیں گے"(ابوداود :4764، البانی رحمہ اللہ نے حدیث کو صحیح کہا ہے)۔
    ہمارا مقصد خاص طور پر موجودہ دور کے فتنہ تکفیر سے مسلمانوں کو خبردار کرنا، تکفیری حضرات کی جانب سے پیش کردہ دلائل کا قرآن، حدیث، اور فہم السلف کی روشنی میں جائزہ لینا ہے۔ اس کام کیلئے ہم اللہ سے مدد کی دعا کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ آپ بھائیوں کے مفید مشوروں کی امید بھی رکھتے ہیں۔



    ایڈمن:
    ابو صخر
  2. نیازی

    نیازی رکن

    مراسلے:
    223
    السلام علیکم
    بھائی آپ نے بہت اچھے موضوع کا انتخاب کیا ہے اس موضوع پہ انٹرنیٹ پہ بہت کم مواد ہے حالانکہ یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
    اللہ تعالی آپ کو مزید ہمت اور توفیق دے۔
  3. منہج حق

    منہج حق رکن

    مراسلے:
    36
    وعلیکم سلام ورحمۃ اللہ۔
    جزاک اللہ خیرا نیازی بھائی ۔۔
    اللہ قبول کرے۔ ۔
    ارے نیازی بھائی ، اب پہلے جیسی صورتحال نہیں ، اور باکثرت مواد اور وہ بھی اردو زبان میں اس وقت انٹر نیٹ پر اپلوڈ ہو چکا ہے۔
    اگر آپ پی ڈی ایف یا ورڈ فارمیٹ میں یہ مواد ڈاونلوڈ یا پڑھنا چاہتے ہیں تو برائے کرم اس ویب سائٹ www.truemanhaj.com کا ضرور وزٹ کیجئے۔
    جزاک اللہ خیرا

اس صفحے کی تشہیر