جمعہ کے دن کی فضیلت اور اس کے احکام

العلم نے 'متفرق موضوعات (خواتین)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏14 مارچ 2014

  1. العلم

    العلم رکن

    مراسلے:
    50
    إن الحمد لله، نحمده، ونستعينه، ونستغفره، ونعوذ بالله من شرور أنفسنا، وسيئات أعمالنا، من يهده الله فلا مضل له، ومن يضلل فلا هادى له، وأشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له، وأشهد أن محمداً عبده ورسوله، أما بعد!

    اللہ عزوجل نے فرمایا:

    (إِنَّ اللَّـهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا) (الأحزاب:56)

    "اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اس نبی پر رحمت بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم (بھی) ان پر درود بھیجو اور خوب سلام (بھی) بھیجتے رہا کرو۔"

    جمعہ کی خصوصیات میں سے ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ جب کسی بندۂ مسلم کو یہ گھڑی میسر آ جائے اور وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہا ہو تو وہ اللہ سے جس چیز کا سوال کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور عطا فرما دیتا ہے۔

    چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ سے مروی ہے انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جمعہ کو ایک گھڑی ایسی ہوتی ہےکہ نماز پڑھتے کوئی مسلمان جب اسے پالیتا ہے اور اللہ سے وہ خیر طلب کرتا تو اور وہ اسے ضرور عطا فرماتا ہے ۔ محروم ہے وہ جو اس دن کی فضیلت اور اس گھڑی کی برکت سے محروم ہوجائے، جو ہر ہفتہ لوٹ کرآتی ہے، جمعہ کے دن کی اس گھڑی کی تحدید سے متعلق سب سے راجح قول یہ ہے کہ یہ نماز عصر سے غروب آفتاب کے بیچ کا وقت ہے۔ جیسا کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی ایک حدیث میں اس کی صراحت آئی ہے۔

    برادران اسلام! اللہ ہم سب پر رحم فرمائے اور ہمیں اس خیر عظیم کے حاصل کرنے کی زیادہ سے زیادہ توفیق دے۔ جو اللہ نے جمعہ کے دن میں رکھا ہے۔ اپنے سب سے اچھے کپڑے پہنیں، مسواک کریں، اچھی خوشبو لگائیں اور وقار وسکون کے ساتھ سویرے جمعہ کے لیے مسجد جائیں۔ ادب نبوی اور طریقہ محمدی کا خیال وپابندی کریں۔ خیرات وحسنات کی طرف بڑھنے اور اعلیٰ درجے سے کامیاب ہونے والوں میں اللہ ہمیں شامل فرمائے۔

    (ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّـهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّـهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ) (المائدة:54)

    "یہ ہے اللہ تعالیٰ کا فضل جسے چاہے دے، اللہ تعالیٰ بڑی وسعت والا اور زبردست علم والا ہے۔"

    اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے خصوسی فضل وکرم کا مستحق بنائے اور جمعہ کے دن کی برکتوں او بھلائیوں سے مالامال فرمائے۔ أقول قولی ھذا واستغفر اللہ لی ولکم ولسائر المسلمین فاستغفروہ، إنہ ھو الغفور الرحیم۔
    جمعہ کے دن کی فضیلت اور اس کے احکام
    • زبردست زبردست x 1
  2. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,157
    جزاک اللہ
    • شکریہ شکریہ x 1

اس صفحے کی تشہیر