جس میں انا سمائی وہ سر کچل دیا ہے -- منتخب اشعار

حیدرآبادی نے 'شعری انجمن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏17 اپریل 2012

  1. حیدرآبادی

    حیدرآبادی رکن

    مراسلے:
    656
    معروف شاعر اور نقاد زبیر رضوی کی صدارت میں پچھلے دنوں ایک مشاعرہ دہلی اردو اکیڈمی کے تحت عمل میں آیا۔ کچھ منتخب اشعار پیش خدمت ہیں ۔۔۔۔

    ملک زادہ منظور احمد
    دنیا ہے اس کی شاہد اس شہرِ بےاماں نے
    جس میں انا سمائی وہ سر کچل دیا ہے

    زبیر رضوی
    وہ جس کے دیکھنے کو بھیڑ امڈی تھی سرِ مقتل
    اسی کی دید کو ہم بھی ستونِ دار تک آئے

    ظفر مرادآبادی
    زیاں تو وقت کا فکرِ معاش نے بھی کیا
    جو بچ گئے تھے وہ پل شاعری نے چھین لئے

    شہپر رسول
    اب کے بھی اک آندھی چلی اب کے بھی سب کچھ اڑ گیا
    اب کے بھی سب باتیں ہوئیں لیکن ہوا کچھ بھی نہیں

    فرمان چودھری
    منصف کے فیصلے کو بتاؤ میں کیا کہوں
    وہ قتلِ عام کر کے بھی قاتل نہیں رہا

    سیف سحری
    چراغ جب بھی جلاتا ہوں روشنی کے لیے
    وہ چپکے چپکے ہواؤں کے کان بھرتے ہیں

    ملک زادہ جاوید
    مٹی کا میں دِیا تھا جلایا نہیں گیا
    سچائیوں کو سامنے لایا نہیں گیا

    راشد حامدی
    حق بیانی کی سزا دار تلک جاتی ہے
    جھوٹ کہتا ہوں تو چہرے کی چمک جاتی ہے

    خالد شرر اعظمی
    خود کو بدلوگے زمانہ بھی بدل جائے گا
    راستہ کوہ کے سینے میں نکل جائے گا

    رؤف رامش
    محبت ، انکساری اور شرافت
    انہیں روٹھے زمانہ ہو گیا ہے

    نعمان شوق
    مورچے کھولتا رہتا ہوں سمندر کے خلاف
    جس کو مٹنا ہے وہ آئے مرا ساحل ہو جائے
    • پسند پسند x 1
  2. بنت حوا

    بنت حوا رکن

    مراسلے:
    89
    منصف کے فیصلے کو بتاؤ میں کیا کہوں
    وہ قتلِ عام کر کے بھی قاتل نہیں رہا۔۔
    بہت اچھی شئیرنگ!!!
  3. سجیلہ نیازی

    سجیلہ نیازی رکن

    مراسلے:
    74
    مورچے کھولتا رہتا ہوں سمندر کے خلاف
    جس کو مٹنا ہے وہ آئے مرا ساحل ہو جائے
    بہت عمدہ۔۔اچھا انتخاب ہے
  4. شھزاد خان

    شھزاد خان رکن

    مراسلے:
    95
    چراغ جب بھی جلاتا ہوں روشنی کے لیے
    وہ چپکے چپکے ہواؤں کے کان بھرتے ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بہت خوب۔۔ شاندار انتخاب جناب
  5. josh

    josh رکن

    مراسلے:
    166
    خود کوبدلوگے زمانہ بھی بدل جاییگا۔۔راستہ کوہ کے سینے میں نکل آییگا۔ یقینا آدمی اگر اپنے آپکو بدل لے تو بہت مسایل حل ہوجاییں گے۔

اس صفحے کی تشہیر