توحید ڈاٹ کام، داعیانِ کتاب و سنت کی صف میں ایک نیا اضافہ

ابو طلحہ السلفی نے 'ویب سائٹس کا تعارف اور تبصرے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏22 ستمبر 2014

  1. ابو طلحہ السلفی

    ابو طلحہ السلفی رکن

    مراسلے:
    529
    اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ دوستوں!
    اس لڑی کا مقصد آپ کو کتاب و سنت کی تعلیمات پر مبنی ایک نئی اسلامی ویب سائٹ سے متعارف کرانا ہے۔ برائے مہربانی
    اپنی قیمتی آراء اور تجاویز سے ضرور مستفید کیجیے گا اور اگر پسند آئے تو دوسروں سے شئیر کرنا بھی نہ بھولئے گا۔
    جزاک اللہ۔

    ربط: توحید ڈاٹ کام

    والسلام ،
    ابو طلحہ (عثمان احمد)
    • شکریہ شکریہ x 1
  2. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,012
    جزاک اللہ ابو طلحہ بھائی
    • شکریہ شکریہ x 1
  3. سلیمان

    سلیمان منتظم

    مراسلے:
    1,590
    السلام علیکم!
    ابو طلحہ بھائی آپ کو ایک بار پھر اس فورم پہ دیکھ کر اتنی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ بیان سے باہر ہے امید ہے کہ اب آپ غائب ہونے کی کوشش نہیں کریں گے۔
    اس ویب سائٹ پہ تبصرہ کچھ تفصیلی جائزہ کے بعد ان شاءاللہ
    • پسند پسند x 1
    • شکریہ شکریہ x 1
  4. ابو طلحہ السلفی

    ابو طلحہ السلفی رکن

    مراسلے:
    529
    بھائی اگر آپ کو میری موجودہ مصروفیات کا علم ہو جائے تو آپ کو حیرانی ہو گی کہ میں اس ویب سائٹ کو کیسے باقاعدگی سے وقت دیتا ہوں :) کچھ مصروفیات میں فون پے ضرور بتاؤں گا۔
    اور دوسری بات یہ کہ میں غائب کبھی بھی نہیں ہوا ، میں کئی سالوں سے اپنے تمام فو رمز کا ایک خاموش وزٹر ہوں، اردو چوپال کا تو نام ہی میں نے تجویز کیا تھا بھلا اسے کیسے بھول سکتا ہوں ۔
    انشاءاللہ اب وقت نکال کر یہاں لکھا بھی کروں گا۔۔۔۔;)
    • زبردست زبردست x 1
  5. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,012
    ماشاءاللہ
    گریٹ :)
    منتظرم
    • شکریہ شکریہ x 1
  6. سلیمان

    سلیمان منتظم

    مراسلے:
    1,590
    السلام علیکم!
    ویب سائٹ ماشاءاللہ خوبصورت ہے اور اہم موضوعات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ڈیفالٹ اردو فونٹ اگر نستعلیق سیٹ کرلیا جائے زیادہ بہتر رہے گا۔
    آپ کی پرانی ویب سائٹ کا کیا بنا؟اگر وہ ابھی آن لائن ہے تو اس کا لنک بھی یہاں فراہم کردیں
    شکریہ
  7. ابو طلحہ السلفی

    ابو طلحہ السلفی رکن

    مراسلے:
    529
    بہت شکریہ فیڈبیک کے لئے۔ ڈیفالٹ فونٹ نستعلیق سیٹ کر دیا تو میرے خیال سے پھر عربی پڑھنے میں دشواری ہو گی۔۔۔آئی ٹی درسگاہ نامی فورم پرپیڈ ایڈز چل رہے ہیں اور انشاءاللہ کچھ
    دنوں میں گوگل ایڈسینس کی کمپین بھی رن کرنے کا ارادہ ہے بس پہلے زرا تحقیقی موادمیں کچھ اضافہ ہو جائے، تقریبا روزانہ ایک نا ایک نیا یونیک آرٹیکل اپلوڈ کیا جاتا ہے، الحمدللہ
    اور پرانی ویب سائٹ ایک دوست نے ادھر سنبھال کر رکھی ہوئی ہے اگرچہ میں اس دعوتی اسلوب سے اب تائب ہو چکا ہوں۔ ہمارے معاشرے میں پہلے ہی اتنی نفرتیں موجود ہیں، میرے
    خیال سے ہمیں صرف قال اللہ اور قال الرسول کی تعلیمات ہی کو عام کرنا چاہئے، ۔ فورمز سے دور ہونے کی بھی ایک وجہ یہی تھی،بحث مباحثوں کا نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلتا، مقلدین اکثر
    ڈھیٹ ہوتے ہیں جنمیں"میں نہ مانوں" کی بیماری عام ہوتی ہے ;) میرا پرانا دوست "ملنگ" اس کی زندہ مثال تھی، ابھی بھی اگر آپ گوگل کریں تو پرانی یادیں تازہ ہوجائیں گی:)
    • پسند پسند x 3
  8. سلیمان

    سلیمان منتظم

    مراسلے:
    1,590
    ڈیفالٹ فونٹ نستعلیق سیٹ کرکے عربی کے لئے مخصوص بی بی کوڈ بنایا جاسکتا ہے جس سے ویب سائٹ کے تمام ٹیکسٹ میں یکسانیت بھی پیدا ہوجائے گی اور عربی متن کی خوبصورتی بھی برقرا رہے گی۔
    آپ نے بلاگر کے بلاگ پہ ڈومین سیٹ کیا ہے جس کا فیوآئیکون ابھی تک بلاگر والا ہی برقرار ہے اس کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔آئی ٹی درسگاہ پہ پیڈ ایڈ دینے کا میرا خیال سے کوئی خاص فائدہ نہیں کیوں کہ اس پہ ٹریفک بہت کم ہے اور وہ بھی مخصوص لوگوں کی آئی ٹی درسگاہ کا گوگل پیج رینک اس وقت 2 ہے اور ہمارے فورم کا الحمدوللہ 4ہے۔ہاں گوگل ایڈ والا آئیڈیا اچھا ہے لیکن میرے خیال سے اس سے بھی زیادہ فائدہ مند فیس بک کے پیڈ اشتہارات ہیں۔لیکن اس سے پہلے تواتر سے یونیک مواد مطلب جو پہلے سے نیٹ پہ نہ ہو تواتر سے پوسٹ کرنا اور ویب سائٹ کی نوک پلک درست کرکے جاذب نظر بنانا ضروری ہے۔

    یہ ویب تو شائد راجپوت نے بنائی تھی آپ کی پرانی سائٹ تو وہ ایک سب ڈومین والی تھی سدیس یا شائید اس جیسا کوئی نام تھا۔یہ تو بڑی خوشی کی بات ہے کہ آپ ماضی والے دعوت اسلوب سے تائب ہوچکے ہیں ہمارا فورم آپ کے نئے اسلوب کے عین مطابق ہے اس لئے یہاں بھی اپنی توانائیاں صرف کرنے کی کوشش کریں۔
    والسلام علیکم
    • پسند پسند x 1
  9. ابو طلحہ السلفی

    ابو طلحہ السلفی رکن

    مراسلے:
    529
    اوہ اچھا، یہ سب میرے تو اوپر سے گزر گیا لیکن کسی ڈیویلپر سے ضرورجلد از جلد ایمپلیمنٹ کراؤں گا، تجاویز کا بہت شکریہ۔
    بھائی انہی مخصوص لوگوں کو توراہنمائی کی اشد ضرورت ہے ۔:) اردو پوائنٹ والوں سے بھی رابطہ کیا ہے، ان کے رپلائے کا انتظار ہے۔ اور بالکل ٹھیک فرمایا ہمارا فوکس بھی فی الحال زیادہ
    سے زیادہ یونیک کانٹینٹ تیار کرنے پر ہے۔
    جی بھائی یہ راجپوت نے ہی بنائی تھی ، میری پرانی ویب سائٹ کا سارا مواد ادھر موجود ہے۔ اور انشاءاللہ یہاں روزانہ آنا جانا رہے گا۔ :)
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  10. UMARIBNABDULAZIZ

    UMARIBNABDULAZIZ رکن

    مراسلے:
    2
    بلکل بہت بہترین ہے۔ ماشاء اللہ
    میں اس سے کافی سارا فایدہ حاصل کیا ہے

    Sent from my SM-J500F using Tapatalk

اس صفحے کی تشہیر