بیوٹی گائیڈ

zoni zoni نے 'متفرق موضوعات (خواتین)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏27 اپریل 2011

  1. zoni zoni

    zoni zoni رکن

    مراسلے:
    51
    بیوٹی گائیڈ

    جڑی بوٹیاں خوبصورتی کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔خواتین کی اکثریت خوبصورت نظر آنا چاہیتی ہیں وہ اس مقصد کے لیے کہیں بھی جانے اور قیمتی اشیاء خریدنے سے دریغ نہیں کرتی۔
    عموماَ خواتین اور لڑکیاں یہ سمجھتی ہیں کہ وہ اچھی سے اچھی کریم،لوشن یا میک اپ کا استمعا کرکے ہی خوبصورت نظر آسکتی ہیں،یا پھر وہ خوبصورتی کے حصول میں بیوٹی پارلر کے چکر لگاتی ہیں۔
    درحقیقت اصل خوبصورتی وہ ہے جو اندر سے ہو۔اس طرح کہ آپ کا خون صاف ہو،آپ کو کسی قسم کی بیماری نہ ہو،جلد بال بال میں ناخن سب سے صاف ہوں۔
    اس مقصد کے لیے سب سے اہم چیز ہے خوراک۔بہت سی لڑکیاں اور خواتین یوں تو تو اپنی خوبصورتی کے لیے بہت کوشش کرتی ہیں،لیکن اپنے کھانے پینے میں کوئی احتیاط نہیں کرتی ہیں اور سبزیوں سے دور بھاگتی ہیں حالانکہ سبزیاں خوبصورتی میں اہم کردار اداکرتی ہیں۔
  2. zoni zoni

    zoni zoni رکن

    مراسلے:
    51
    گاجر
    یہ وٹامن اے کا بہت بڑا ذریعہ ہے جو آنکھوں،انسانی صحت اور جلد کے لیے بہت ضروری ہے،گاجر کاجوس پینے سے نہ صرف آنکھوں کی روشنی بہتر ہوتی ہے بلکہ اس سے جلد بھی صاف ستھری ہوجاتی ہے اور فیس ماسک میں ضرور شامل ہوجاتی ہیًں۔
  3. zoni zoni

    zoni zoni رکن

    مراسلے:
    51
    شہد
    شہد کا شمار بہترین قدرتی موئسچرائزر میں ہوتا ہے۔جلد پر اس کی مالش کرنے سے جلد ملائم اور چکنی ہوجاتی ہے اور اس میں ریشم جیسی چمک آجاتی ہے۔چکنی جلد کے لیے انڈا پھینٹ کر اس میں شہد ملاکر استمعال کریں۔اگر جلد ڈرائی ہوتوپھر تھوڑی دودھ کی بالائی میں شہد ملا کر استمعال کریں۔
  4. zoni zoni

    zoni zoni رکن

    مراسلے:
    51
    لیمن
    ایک بہترین قدرتی کلینرز ہے جو جلد میں موجود تیزابیت کو نقصان پہنچائے بغیر صاف کردیتاہے۔اور جلد کو سکیڑ کر سخت بنا دیتاہے۔روزانہ نیم گرم پانی میں ایک لیموں نچوڑ کت پینے سے موٹاپا کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور جلد بھی فریش رہتی ہے۔
  5. zoni zoni

    zoni zoni رکن

    مراسلے:
    51
    پپیتہ​

    یہ جلد کے مردہ خلیوں کو الگ کرکے اسے ملائم بناتاہے۔اس کے گودے کو فیس ماسک کے طور پراستمعال کریں ،ہر قسم کی جلد کے لیے مفید ہے۔
  6. zoni zoni

    zoni zoni رکن

    مراسلے:
    51
    نارنگی
    نارنگی کے چھلکوں کو دھوپ میں سکھا کر خشک کرلیں اور پھر پیس کر رکھ لیں۔دودھ میں ملاکر اسمتعال کریں،جلد کی ٹوئینگ میں اہم ثابت ہوگا۔
  7. عندلیب

    عندلیب رکن

    مراسلے:
    866
    بالوں کی دیکھ بھال

    بالوں کی دیکھ بھال​

    بال حد سے زیادہ جھڑ رہے ہوں یا قبل از وقت سفید ہورہے ہوں تو میتھی کے کچھ بیج رات بھر بھگو دیں۔ صبح اس کا لیپ بنا کر سر پر لگائیں۔ 2 منٹ بعد سادہ پانی سے دھو ڈالیں۔ اس سے بال مضبوط ، کالے اور چمکدار ہوں گے۔
  8. عندلیب

    عندلیب رکن

    مراسلے:
    866
    دھوپ سے پیدا ہونے والے داغ دھبوں کے لئے دہی بہترین چیز ہے ، ایک چائے کا چمچہ دہی لے کر اس میں ایک چٹکی زعفران شامل کرلیں اور چہرے پر لگائیں۔ روزآنہ استعمال کریں داغ دھبے دور اور چہرہ شاداب ہوجائے گا۔
  9. zoni zoni

    zoni zoni رکن

    مراسلے:
    51
    حسن آفزا ٹوٹکے

    حسن آفزاٹوٹکے​
    پاؤڈر ملک لے کر اس میں شہد،انڈے کی سفیدی اور لیموں کے چند قطرے ڈال کر مکسچر بنالیں،اب اسے چہرے پر لگائیں،آنکھوں اور ہونٹوں کی جگہ چھوڑ دیں،چہرے کا ماسک سوکھ جائے تو ٹھنڈے پانی سے دھولیں ،چہرہ سفید اور نرم ہوجائے گا۔
  10. zoni zoni

    zoni zoni رکن

    مراسلے:
    51
    حسن آفزا ٹوٹکے
    ٭اگر چہرے پر سیاہیاں نمودار ہوجائیں تو ٹماٹر کا رس ملنے سے چہرہ شاداب ہوجاتاہے،اس کے علاوہ چہرے کے سیاہ پڑنے کی صورت میں چند روز اسے دودھ سے دھونا بھی مفید ہوتاہے۔
    ٭چہرے پر پڑنے والے داغوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے جائفل کو دودھ میں پیس کر گاڑھا لیپ کریں۔
    ٭چہرے کے مسامات بند ہونے کی صورت میں بارش کے پانی سے چہرہ دھوئیں،مسام کھل جائیں گے۔

اس صفحے کی تشہیر