بیا ن حلفی برائے تبدیلی ملکیت میٹر بجلی

امتیاز احمد نے 'قانونی معاونت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏13 فروری 2014

  1. امتیاز احمد

    امتیاز احمد رکن

    مراسلے:
    18
    آپ کوئی بھی ایسی پراپرٹی خریدتے ہیں جس پہ بجلی کا کنکشن لگا ہوا ہے وہ کنکشن بھی اب آپ کی ملکیت ہے تو ضروری ہے کہ آپ محکمہ بجلی کے ریکارڈ میں اس کنکشن کے متعلق اپنی ملکیت ظاہر کریں۔تاکہ آپ آئندہ سے اس کنکشن کا بل اپنے نام پہ وصول کرسکیں۔یاد رکھیں اس کے لئے کنکشن کے پہلے مالک سے ایک عدد بیان حلفی دینا لازمی ہے بہتر ہے کہ جب آپ پراپرٹی اپنے نام منتقل کروائیں ساتھ ہی پرانے مالک سے ایک بیان حلفی بھی لکھوا لیں یہ بیان حلفی 20 روپے مالیت کے ایک اسٹام پیپر پہ لکھا جائے گا۔جسے بعد میں کسی اوتھ کمشنر سے تصدیق بھی کروانا پڑا گا۔محلف کی شناختی کارڈ کی کاپی ساتھ نتھی کرنا مت بھولئے۔بیان حلفی کا متن درج ذیل ہے نام اور پتہ فرضی لکھا گیا ہے

    بیا ن حلفی برائے تبدیلی ملکیت میٹر بجلی

    منکہ: عنایت اللہ ولد حبیب اللہ قوم راجپوت ساکن ہنجروال تحصیل سٹی ضلع لاہور کا ہوں جوکہ من مظہر حلفاً بیان کرتا ہوں حسب ذیل ہے۔

    نمبر1: یہ کہ من مظہر حلفاً بیان کرتا ہوں کہ میں نے اپنے ملکیتی مکان زیریں رقبہ تعدادی پندرہ مرلہ واقع اندرون آبادی ہنجروال تحصیل سٹی ضلع لاہورمیں ایک کنکشن میٹر بجلی جس کا حوالہ نمبر00000000000000R ہے حاصل کیا ہوا ہے ۔

    نمبر2: یہ کہ من مظہر حلفاً بیان کرتا ہوں کہ میں نے اپنا ملکیتی مکان معہ کنکشن میٹربجلی بدست وبحق مسمی محمداسلم ولد گل خان قوم پٹھان ساکن کھاڑک تحصیل سٹی ضلع لاہورفروخت کرکے تمام ترزرثمن وصول پاچکا ہوں۔

    نمبر3: یہ کہ من مظہر حلفاً بیان کرتا ہوں کہ میں اپنی جانب سے مسمی مذکور کو مکمل اجازت و اختیار دیتا ہوں کہ مسمی مذکور مکان مذکورہ میں نسب شدہ کنکشن میٹربجلی کواپنے نام تبدیل کروائے تو من مظہر کو کوئی عذر اعتراض نہ ہوگا۔

    نمبر4: یہ کہ من مظہر حلفاً بیان کرتا ہوں کہ کنکشن میٹربجلی مسمی مذکور کے نام تبدیل کرنا مقصود ہے۔

    مندرجہ بالا امور میرے علم و یقین سے درست ہیں کوئی امر جھوٹ نہ ہے۔

    العبد----------------------------

    عنایت اللہ محلف مذکور

    0-000000-0000
    • پسند پسند x 1

اس صفحے کی تشہیر