بیا ن حلفی بابت عاق نامہ

امتیاز احمد نے 'قانونی معاونت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏22 فروری 2014

  1. امتیاز احمد

    امتیاز احمد رکن

    مراسلے:
    18
    عاق نامہ کی کوئی شرعی حثییت نہیں ہے تاہم ہمارے معاشرے میں کچھ لوگ اپنے دل کی تسکین یا عدالتی پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے اپنی نافرمان اولاد کو اپنی تمام جائیداد منقولہ و غیر منقولہ سے عاق کردیتے ہیں۔عاق نامہ بیس روپے کے اسٹام پہ تحریر کیا جاتا ہے نمونہ درج ذیل ہے

    بیا ن حلفی بابت عاق نامہ

    منکہ: سید محمدعابد شاہ ولد سیدکیف شاہ ساکن لالہ موسی تحصیل سٹی ضلع لاہور کا ہوں جوکہ من مظہر حلفاً بیان کرتا ہوں حسب ذیل ہے۔

    نمبر1: یہ کہ من مظہر حلفاً بیان کرتا ہوں کہ میرا حقیقی بیٹا مسمی باقر علی ولد سید محمدعابد شاہ بعمر تقریباً18 سال ساکن لالہ موسی تحصیل سٹی ضلع لاہورمیرانافرمان ، بدکردار، بدگفتاراورگستاخ ہے میری عزت نہیں کرتا ہے۔

    نمبر2: یہ کہ من مظہر حلفاً بیان کرتا ہوں کہ میں اپنے بیٹے کو بوجہ نافرمانی اپنی جائیداد منقولہ وغیر منقولہ وذات خاص سے عاق کرتا ہوں۔

    نمبر3: یہ کہ من مظہر حلفاً بیان کرتا ہوں کہ میں اپنے بیٹے کے کسی بھی قسم کے لین دین ، قول وفعل وغیرہ کا ذمہ دار نہیں ہوں۔ میرا بیٹا اپنے قول و فعل کا خود ذمہ دار ہوں گا۔ میرا اپنے بیٹے سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے۔

    مندرجہ بالا امور میرے علم و یقین سے درست ہیں کوئی امر جھوٹ نہ ہے۔

    العبد--------------------------

    سید محمدعابد شاہ محلف مذکور

اس صفحے کی تشہیر