بیان حلفی بابت بحالی بجلی کنکشن

امتیاز احمد نے 'قانونی معاونت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏16 فروری 2014

  1. امتیاز احمد

    امتیاز احمد رکن

    مراسلے:
    18
    بجلی چوری کرنا ایک جرم ہے۔جبکہ بجلی کا میٹر محکمہ کی ملکیت ہے اسے نقصان پہچانا بھی جرم ہے۔اگرآپ کا بجلی کا میٹر ٹوٹ جائے،جل جائے،بندہوجائے،آپ نے اس سے چھیڑچھاڑ کی ہو،بجلی چوری کی ہو،یابجلی چوری کا الزم ہو۔ان تمام وجوہات کی بنا پہ محکمہ آپ کا کنکشن منقطع کردے گا۔اب محکمہ کو اختیار ہے وہ چاہے تو آپ کو جرمانہ کرے یا آپ کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کروا کر قانونی کاروائی کرے۔

    اگر آپ چاہتے ہیں کہ محکمہ آپ کے خلاف کوئی قانونی کاروائی بھی نہ کرے اور آپ کا کنکشن بھی فی الفور بحال کردے تو اس کا واحد حل ہے کہ آپ محکمہ کی جانب سے عائد کیا گیا تمام تر جرمانہ اد کریں۔اس کے لئے پہلے آپ کو اپنی جانب سے ایک بیان حلفی لکھ کر متعلقہ ایس ڈی او یا مجاز افسر کو دینا ہوگا۔بیان حلفی کا خاکہ درج ذیل ہے ملاحظہ فرمائیں۔

    بیا ن حلفی بابت بجلی چوری

    منکہ: محمدصدیق ولد دین محمد ساکن للیانی تحصیل وضلع قصور کا ہوں جوکہ من مظہر حلفاً بیان کرتا ہوں حسب ذیل ہے۔

    نمبر1: یہ کہ من مظہر حلفاً بیان کرتا ہوں کہ میں نے ایک کنکشن میٹربجلی حوالہ نمبر 0000-00000000/06 ہے حاصل کیا ہواہے۔

    نمبر2: یہ کہ من مظہر حلفاً بیان کرتا ہوں کہ میرا حاصل کردہ کنکشن میٹربجلی ڈائریکٹ سپلائی کی وجہ سے اُتار لیاگیاہے۔ جس کی بناء پر سپلائی بند ہوچکی ہے۔

    نمبر3: یہ کہ من مظہر حلفاً بیان کرتا ہوں کہ اب محکمہ واپڈا جوبھی بل میرے ذمہ ڈالے گا۔ میں ادا کرنے کا پابند ہوں گا۔

    نمبر4: یہ کہ من مظہر حلفاً بیان کرتا ہوں کہ میں آئندہ اپنے کنکشن مذکورہ کو ناجائز اورغلط استعمال نہ کروں گا۔ اور دوبارہ کبھی کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دوں گا۔ اور حلفاً بیان کرتا ہوں کہ اب کنکشن مذکورہ کو بحال کروانا مقصودہے۔

    مندرجہ بالا امور میرے علم و یقین سے درست ہیں کوئی بھی راز پوشیدہ نہ رکھا گیا ہے۔

    العبد--------------------------

    محمد صدیق محلف مذکور
    ----------------------------------------------------------
    سرخ رنگ والے حروف میں کنکشن منقطع ہونے کی وجہ بیان کی گئی ہے اگر کوئی دوسری وجہ ہو تو اس جگہ وہ لکھ لیں۔اشٹامپ پیپر بیس روپے مالیت کا ہوگا۔
    • شکریہ شکریہ x 1

اس صفحے کی تشہیر