بیان حلفی بابت اجازت دوسری شادی

امتیاز احمد نے 'قانونی معاونت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏22 فروری 2014

  1. امتیاز احمد

    امتیاز احمد رکن

    مراسلے:
    18
    اسلام میں دوسرے،تیسرے یا چوتھے نکاح کے لئے پہلی زوجہ سے اجازت لینے کا کوئی تصور موجود نہیں۔لیکن آئین پاکستان کے مطابق آپ کو دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی سے اجازت لینا ہوگی اگر آپ نے پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرلی اور پہلی بیوی نے عدالت سے رجوع کرلیا تو آپ کو جیل جانا پڑے گا۔
    اس اجازت کے لئے بیس روپے مالیت کے ایک اسٹام پیپر پر بیان حلفی لکھنا ہوگا جس کا مضمون درج ذیل ہے

    بیان حلفی بابت اجازت دوسری شادی

    منکہ :مسماۃ منور بیگم زوجہ صغیراحمد قوم جٹ ساکن کھاریاں تحصیل وضلع لاہورکی ہوں جو کہ بقائمی ہوش وحواس خمسہ بلاجبرواکراہ غیرے برضامندی خودحلفاً بیان کر تی ہوں جو کہ حسب ذیل ہے ۔

    نمبر 1:یہ کہ من مظہرہ حلفاً بیان کر تی ہوں کہ میری شادی عر صہ پیشترازیں ہمراہ مسمی صغیراحمد ولد صداقت علی قوم جٹ ساکن کھاریاں تحصیل وضلع لاہور سے سر انجام پائی تھی۔

    نمبر2: یہ کہ من مظہرہ حلفاً بیان کر تی ہوں کہ میرے خاوند نے دوسری شادی کرنے کی خواہش کو ظاہر کیا ہے اس لیے میں اپنے خاوند مسمی صغیراحمد کو اپنی طرف سے دوسر ی شادی کرنے کی اجازت دیتی ہوں مسمی مذکور جب چاہے اور جس کے ساتھ چاہے اپنی دوسری شادی کرے تومجھے کوئی عذر اعترا ض نہ ہوگا۔

    نمبر3: یہ کہ من مظہرہ حلفاً بیان کرتی ہوں کہ مجھے اپنے خاوند صغیراحمد پر مکمل اعتمادویقین حاصل ہے کہ وہ تاحیات مجھے اپنی زوجیت میں رکھے گا اور میری ہر نیک جائز خواہش کو پورا کرتا رہے گا۔

    نمبر4:یہ کہ من مظہرہ حلفاً بیان کر تی ہوں کہ اپنے خاوند صغیراحمد کی دوسری بیوی کی زندگی میں کسی قسم کی کوئی مداخلت وغیرہ نہ کروں گی بلکہ ان کی ازوجی زندگی میں ان کا بھرپورساتھ دوں گی ۔

    مندرجہ بالا امور میرے علم ویقین سے درست ہیں کوئی امر جھوٹ نہ ہے۔

    العبد-------------------------------

    مسماۃ منوربیگم محلف مذکوریہ

    35202-0000000-6
  2. سُہیل مِرزا

    سُہیل مِرزا رکن

    مراسلے:
    21
    اسلام میں دوسرے،تیسرے یا چوتھے نکاح کے لئے پہلی زوجہ سے اجازت لینے کا کوئی تصور موجود نہیں۔لیکن آئین پاکستان کے مطابق آپ کو دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی سے اجازت لینا ہوگی اگر آپ نے پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرلی اور پہلی بیوی نے عدالت سے رجوع کرلیا تو آپ کو جیل جانا پڑے گا۔

    آئینِ پاکستان کے مُطابق کوئی بھی غیر اِسلامی قانوسازی نہیں کی جا سکتی۔یہ قانون کیا ہے آپ خود ہی فیصلہ کیجیے!
  3. سُہیل مِرزا

    سُہیل مِرزا رکن

    مراسلے:
    21
    آئینِ پاکستان کے مُطابق کوئی بھی غیر اِسلامی قانوسازی نہیں کی جا سکتی۔یہ قانون کیا ہے آپ خود ہی فیصلہ کیجیے!

اس صفحے کی تشہیر