بہن کی فریاد

نسرین فاطمۃ نے 'متفرق موضوعات (خواتین)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏5 ستمبر 2013

  1. نسرین فاطمۃ

    نسرین فاطمۃ رکن

    مراسلے:
    531

    بہن کی فریاد

    اس میرے دیس میں
    خون میں ڈوبی ہوئی
    کتنی لاشیں پڑی ہیں
    اپنی بے نور آنکھوں سے تکتے ہوئے
    جیسے کہتی ہوں
    "بھائیوں کو کیا ہوگیا"
    ان کی غیرت نجانے کہاں سوگئی
    اپنی ماؤں کی آہوں پہ
    کچھ نہ ہوا
    اپنی بہنوں کی چیخوں کو بھی نہ سنا
    سرحدوں کے پرے
    نعرے لگتے رہے
    دعوے ہوتے رہے
    دشمنوں کے بنے گیت بجتے رہے
    فلمیں چلتی رہیں ۔۔۔۔۔آہیں ان کے تلے
    یونہی دبتی رہیں
    مائیں کٹتی رہیں ۔۔۔۔۔بہنیں لٹتی رہیں
    بچے پیڑوں پہ عریاں لتکتے رہیں
    جان ننھی دیتے رہے
    پھر بھی کچھ نہ ہوا۔۔۔۔۔۔اب تک کچھ نہ ہوا
    ہے اب قاسموں کی کمی
    طارقوں کی کمی
    ایوبی کی کمی
    کتنے بھائی میرے
    ان میں قاسم نہیں
    کوئی طارق نہیں
    پھر بھی مجھے ہے امید یہ
    إِذَا جَآءَ نَصْرُ ٱللَّهِ وَٱلْفَتْحُ ﴿
    نسرین فاطمہ

  2. عاصم مٹھو

    عاصم مٹھو رکن

    مراسلے:
    93
    حقیقت یہی ہے کہ ہم بے حس ہوچکے ہیں :frown:
  3. مدثر یاسین

    مدثر یاسین رکن

    مراسلے:
    1
    کاش ہماری بے حسی کا ہمیں خود اندازہ ہوجائے . میری دعا ہے کہ اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے (امین(
  4. منہج سلف

    منہج سلف قیدی

    مراسلے:
    630
    ماشاءاللہ اچھی شاعری ہے، مگر یہ تو پتہ چلے کہ یہ کس ملک کی بہن کی فریاد ہے پلیز؟
    والسلام علیکم
  5. نسرین فاطمۃ

    نسرین فاطمۃ رکن

    مراسلے:
    531
    " مسلم ہیں ہم وطن ہے سارا جہاں ہمارا"
  6. عزیزامین

    عزیزامین زیر نگرانی

    مراسلے:
    179
    کشمیر؟
  7. josh

    josh رکن

    مراسلے:
    166
    نسرین فاطمہ آپکی یہ فکری سوچ موجودہ مسلم سماج کی عکاس ہے۔ بھت خوب ۔ ماشااللہ

اس صفحے کی تشہیر