بچوں کے لیے نظمیں

تانیہ نے 'بچوں کی دنیا' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏9 دسمبر 2011

  1. ٹرومین

    ٹرومین رکن

    مراسلے:
    57
    بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں۔
  2. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,143
    • پسند پسند x 1
  3. محمداحمد

    محمداحمد رکن

    مراسلے:
    73
    فلک بھائی!

    ایک دفعہ کچھ لکھا تھا لیکن باقاعدہ کبھی نہیں لکھا۔

    ویسے صوفی تبسم نے کمال کی نظمیں لکھیں بچوں کی۔
  4. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    133
    بچوں کے لئے شاعری کرنا ۔۔۔۔۔ بہت مشکل کام ہے۔ ہمت نہیں ہوئی، سچ یہی ہے۔
    فلک شیر ، محمداحمد
  5. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,143
    واہ
    میرا خیال ہے، اس حوالے سے عمدہ کام ویسے بھی کافی کم ہے
    جی صوفی صاحب کی نظمیں واقعی کمال ہیں
  6. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,143
    ویسے آپ چٹکلوں کو جس برجستگی سے منظوم کرتے ہیں ، آپ کو اس طرف توجہ کرنا چاہیے :)
  7. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    133
    بات شاید بہت سنجیدہ ہو جائے گی، مگر سچ یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔۔
    بچوں کے ساتھ وقت گزارنا جتنی مہارت اور ذمہ داری کا کام ہے، ویسا ہی بچوں کے لئے شاعری کرنا ہے۔ بڑوں کے چٹکلوں کی بات اور ہے، وہاں کچھ کمی بیشی بھی ہو جائے تو چل جاتی ہے اور بات کرنے میں بھی ویسی احتیاط کی ضرورت نہیں ہوا کرتی جیسی بچوں کے ساتھ بات کرنے میں چاہئے۔ بچوں کے ساتھ آپ اشاروں کنایوں اور تلمیحات اور استعاروں میں باتیں نہیں کر سکتے، زبان کو ایک خاص آسان سطح کے اندر رکھنا ہوتا ہے۔ شوخی میں بھی ایک خاص غیرمرئی لکیر کو بھی دھیان میں رہنا چاہئے۔ یہاں ذرا سی غیر ذمہ داری بھی قابلِ برداشت نہیں ہوتی۔
    • متفق متفق x 1
  8. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    133
    چٹکلوں سے یاد آیا۔ گزشتہ دنوں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ وغیرہ کی زبان کے حوالے سے کچھ فرد فرد "شغلیے" کہے تھے۔ وہ پیش کر دیتا ہوں۔ کوئی مناسب سا دھاگا بتا دیجئے۔
    • زبردست زبردست x 1
  9. محمداحمد

    محمداحمد رکن

    مراسلے:
    73
    ویسے آپ کی بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ واقعی ذمہ داری کی بات ہے ۔

    تاہم ساتھ ساتھ یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ اتنی بھاری ذمہ داری نبھانے کے لئے کوئی آپ کے جیسا شخص ہی چاہیے کہ جسے زبان پر بھی عبور ہو، شاعری کی نزاکتیں بھی سمجھتا ہو۔ اور دیگر معاملات کو بھی نظر میں رکھ سکتا ہے۔

    میرا خیال ہے کہ آپ کچھ وقت بچوں کے ساتھ گزاریں تو ضرور آپ یہ کام کر سکیں گے۔
    • متفق متفق x 1
  10. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    133
    وقت تو اپنا بچوں بلکہ ان کے بچوں کے ساتھ ہی گزر رہا ہے۔

    ابھی کوئی گھنٹہ بھر پہلے کی سنئے! میری سب سے چھوٹی پوتی دو سال کی رہی ہو گی۔ میرے کمرے میں وارد ہوئی؛ گلے میں اپنے بھائی کی پتلون کا بیلٹ ڈالا ہوا، ہاتھ میں پیچ کش پکڑا ہوا۔ دروازہ کھولا اور نعرہ لگایا: "ڈَک، ڈَک"؛ میرے پاس آئی، مجھے پیچ کش چبھویا، کوئی تخلیاتی چیز میرے ہاتھ میں تھمائی، اور اس کو کھا لینے کا اشارہ کیا۔ میں نے بھی ایکٹنگ کر دی۔ وہ "ڈَک، ڈَک" کہتی ہوئی میرے کمرے سے چلی گئی۔ تب مجھے اندازہ ہوا کہ وہ کہہ تھی: "ڈاکٹر"۔ وہ بیلٹ اس کا سٹھیتھسکوپ تھا ، پیچ کش سرنج تھی اور وہ تخیلاتی چیز کوئی ٹیبلٹ وغیرہ۔

    آپ اس کو منظوم کر سکیں تو کر لیجئے! مجھے خوشی ہو گی۔

    فلک شیر چیمہ صاحب۔
    • زبردست زبردست x 1

اس صفحے کی تشہیر