بچوں کی صحت سے متعلق گھریلو ٹوٹکے

فلک شیر نے 'ٹوٹکے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏22 اپریل 2014

  1. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,157
    السلام علیکم!
    آپ تمام اخوان و اخوات سے درخواست ہے، کہ شیر خوار بچوں سے لے کر نوعمر یعنی دس برس تک کے بچوں بچیوں کی صحت سے متعلق گھریلو ٹوٹکے، جو آپ کے آزمودہ ہوں اور سینہ گزٹ کے ذریعے آپ تک پہنچے ہوں ، شریک فرمائیے، تاکہ دیگر احباب اس سے فائدہ اٹھائیں اور اٹھاتے رہیں ۔ جزاک اللہ
    • زبردست زبردست x 1
  2. نسرین فاطمۃ

    نسرین فاطمۃ رکن

    مراسلے:
    531
    جب بچے بالکل چھوٹے ہوں یعنی نوزائیدہ تو تین ماہ تک سوائے شہد کے اور کوئی دوسری غذا بطور دوا نہ دی جائے ۔
    شہد سے بچوں کا نظام ہاضمہ درست رہتا ہے ۔
    • زبردست زبردست x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. نسرین فاطمۃ

    نسرین فاطمۃ رکن

    مراسلے:
    531
    اگر بچے 3 ماہ سے بڑے ہیں ا ور انھیں ٹھنڈ کا اثر ہوگیا ہو تو لونگ گرم مصالحے والی اور بڑی الائچی کو بھون کر بالکل باریک پیس لیں اور شہد میں ملاکر رکھ لیں دن میں دو بار چٹائیں ،
    100 گرام شہد میں صرف 5 یا 6 عدد لانگ اور بڑی الائچی کافی رہے گی ۔
    • زبردست زبردست x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  4. نسرین فاطمۃ

    نسرین فاطمۃ رکن

    مراسلے:
    531
    اگر بچے کو بھوک نہیں لگ رہی اور گرمی زیادہ ہو تو خشک آلو بخارا ایک عدد رات کو پانی میں بھگو دیں ایک گلاس پانی میں اور وقفے وقفے سے دن میں یہی پانی پلائیں ۔ آزمودہ ہے ۔
    • زبردست زبردست x 1
  5. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,157
    شکریہ نسرین فاطمۃ بہن، سلسلہ جاری رکھیے، میں بھی اُم عمر سے پوچھ کر کچھ لکھنے کی کوشش کروں گا ان شاءاللہ۔
    • شکریہ شکریہ x 1
  6. نسرین فاطمۃ

    نسرین فاطمۃ رکن

    مراسلے:
    531
    5 ماہ کی عمر کے بعد بچے دانت نکالنا شروع کرتے ہیں اس عمر میں کسی بچے کو بخار ہوجاتا ہے یا پھر الٹیاں اور موشن کرتے ہیں نظام ہاضمہ خراب ہونے لگتا ہے آزمودہ نسخہ ہے جو شئیر کر رہی ہوں اس کے استعمال سے والدین کو پتا ہی نہیں چلتا کہ بچے نے کب دانت نکالے ، نہ کوئی چڑ چڑا پن بچوں میں پیدا ہوتا ہے ،نسخہ یہ ہے ۔
    100 گرام سونف میں تقریبا"15 عدد چھوٹی الائچی کے مغز کو گرائینڈ کرلیں نیز اس میں 100 گرام ہی پیپر منٹ کی چوسنے والی گولیاں پنساری سے مل جاتی ہیں ہم انھیں جور کی ٹکیاں کہتے ہیں انھیں بھی پیس لیں اور پھر باریک چھنی میں چھان لیں بچے کو دن میں دو سے تین ٹائم ضرور خالی یا دودھ میں شامل کر کے دیں ۔ آزمودہ نسخہ ہے ۔
    • زبردست زبردست x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  7. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,157

اس صفحے کی تشہیر