ا ب پ کا کھیل

فلک شیر نے 'حروف تہجی کے کھیل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏14 ستمبر 2017

  1. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,143
    لیکن ہیں تو سعودیہ ہی شاید!
  2. ٹرومین

    ٹرومین رکن

    مراسلے:
    57
    میری معلومات بھی یہی ہیں کہ سعودیہ میں ہیں۔
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    133
    ن
    نہیں بھیا ۔۔ "ہوتا تھا" نہیں؛ ہوتا ہے! اور رہے گا بھی۔ ط کی طوطے جیسی چونچ (یا طوطے کی ط جیسی چونچ) لگے نا، تو لگے پتہ! اس کی ٹَیں سنی ہے، اس میں بھی ٹوپی ہوتی ہے؛ وہی چھوٹی سی ط جیسی۔ یعنی طوطا اپنی ٹَیں میں بھی طوطا۔ یہ کوئی توتلا ہے کیا؟ کہ ت سے بولے گا۔ ہاں کبھی ٹَیں جاتی رہے تو اس کو توتا کیا تھوتھا لکھتے رہئے۔ یہ مت بھولئے گا کہ تھوتھا چاہے نیلا ہو، ہرا ہو، چِٹّا ہو؛ ہوتا زہریلا ہے۔

    اردو سدھار کے نام پر اردو بگاڑ کی مہم تو خیر زور و شور سے جاری ہے۔ اور شاید یہی ایک مہم ہے جس میں زور بھی ہے اور شور بھی۔ ورنہ شور ہی شور ہوا کرتا ہے، جدھر دیکھو! کسی نے کیا خوب کہا ہے: "ہتھاں نال بنایا سی تے پیراں نال ڈھایا سی"۔ بگاڑنا یوں بھی سنوارنے سے مشکل ہوتا ہے۔ محنت تو دونوں میں پڑتی ہے پر سنوارنے کو سلیقہ چاہئے اور بگاڑنے کو بگاڑ کافی ہے۔
  4. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    133
    و
    واہ یہ بھی خوب کہی! ہمارے ایک صاحب حج پر گئے، ایک عرب کو دیکھا کہ دونوں بانہیں اٹھائے بڑی رقت کے ساتھ اونچی آواز میں دعا مانگ رہا ہے : اللھم انی اسئلک الگنہ۔ وہ صاحب بہت حیران ہوئے۔ ساتھی سے پوچھا عرب میں گنا نہیں ہوتا کیا؟ جواب ملا گنا ہوتا ہے یا نہیں ہوتا مگر یہ شخص مصری ہے اور مصر میں جیم کو گاف بولتے ہیں۔ یہ گنا نہیں جنت مانگ رہا ہے۔ ۔۔۔ حیرت تو ہمیں تب ہوئی جب ہم نے اپنے چیمہ صاحب کو دیکھا کہ جیم کو سرے سے کھا گئے! یعنی؟ یعنی! اپنا تبصرہ جیم کی بجائے چ سے چلا دیا۔ پھر چل سو چل۔
    • شکریہ شکریہ x 1
  5. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    133
    ہ
    ہمارے ان صاحب کے ساتھ پتہ نہیں کیا ہوتی اگر یہ ساتھی ساتھ نہ ہوتے۔ امیگریشن وغیرہ کے کسی دفتر کی انتطار گاہ میں بیٹھے تھے۔ آواز آئی "سید مُجہال"، پھر ایک دو لمحے بعد یہی آواز بلند اور پھر بلند تر۔ اِن کے ساتھی کہنے لگے: مغل صاحب آپ ہیں؟ انہوں نے ہاں میں سر ہلا دیا، بولے: جائیے! آپ کو پکارا جا رہا ہے۔ ہمارے صاحب کچھ نہ سمجھتے ہوئے کاونٹر پر چلے گئے۔
    واپس آئے تو کہنے لگے: آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ وہ مجھے بلا رہے ہیں؟ وہ تو کسی سید کو پکار رہے تھے، کوئی عجیب سا نام رہا ہو گا ان کا۔ کہا: سید یہاں ہمارے والے شاہ جی نہیں ہوتے۔ سید یعنی جناب اور یہ جی کو جیم بولتے ہیں۔ MUGHAL مغل کا مُجہال بن گیا۔ کیا سمجھے!؟
  6. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    133
    ہمزہ تو پھر ہمزہ ہے صاحب۔ شیطان کرے تو ھَمَزات، اور بندے کریں تو ھُمَزۃ ۔ مزید خود جان لیجئے کہ ہم میں ہمزات نہیں نہ سہی، ہمزۃ میں ۔۔؟ اللہ نہ کرے یہ ایسا ہو۔ دو نقطوں کا فرق بھی تو ہے نا ہَمزہ اور ہُمزۃ میں۔ آپ اہلِ زبان ہیں تو چلئے دو نقطوں کا بھی نہیں، زبر اور پیش کا اور پھر سکون اور حرکت کا فرق تو ہے ہی!
  7. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    133
    ی ے
    یہ پٹی تو اختتام کو پہنچی جناب فلک شیر چیمہ صاحب! اب کیا حکم ہے؟ آگے بھ پھ تھ ٹھ جھ جھٹکا روڈ پر چلنا ہے کیا؟
  8. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    133
    بھ
    بھوت بستی کو بھسم کر ڈالیں
    اپنی پھونکوں میں اتنی حدت ہے!
  9. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    133
    پھ
    پھنس گئی گاڑی؟ یا لڑھک گئی پہلے ہی کھڈے میں؟
    کچھ کرو یار، ڈھگے لیاؤ کدھروں! کسے چوہدری توں پتہ کرو۔ جٹ ہووے، ارائیں ہووے، گجر ہووے؛ پر ہووے چوہدری! چودھری نہ ہووے۔
  10. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    133
    تھ
    تھوتھا ۔۔ جی سچ مچ، تھوتھے تین تو ہوتے ہیں؛ نیلا تھوتھا (کاپر سلفیٹ)، سبز تھوتھا (فیرس سلفیٹ) اور سفید تھوتھا (زِنک سلفیٹ)۔
    کوئی چوتھا، پانچوں، چھٹا بھی ہو تو ہو! ۔ ۔ ۔ کون جانے!

اس صفحے کی تشہیر