ا ب پ کا کھیل

فلک شیر نے 'حروف تہجی کے کھیل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏14 ستمبر 2017

  1. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,143
    اس دھاگے میں اب پ کا کھیل کھیلتے ہیں ۔ یعنی ہر اگلا تبصرہ اگلے حرف تہجی سے شروع ہو گی۔جیسے یہ "ا" سے ۔ تو اگلا "ب " سے۔
  2. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    133
    ب
    بات کچھ پلے نہیں پڑی استاد! تبصرہ؟ کس پر؟ بی جمالو والا تبصرہ ہو تو کسی موضوع کی حاجت کیا، گنجائش ہی نہیں۔

    "اے لو! مَوجُو کی کَید لگا دی نگوڑے پھلک سیر نے بوا! ائے ہئے! کوئی نگوڑا بولے تو کیا بولے بھلا؟
    ائے میں کہتی ہوں بوا! یہاں بولنا تو جہان بھر کو بلا لینا ہے! بُلا بھی کیا لینا بوا، بَلا لینا کہو!"۔


    کچھ ایسے تبصرے بھی مل جائیں تو غنیمت ہے۔ کیا خیال ہے؟

    فلک شیر
  3. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,143
    پاکستان میں بی جمالو بہت پائی جاتی ہیں آسی صاحب ;)
  4. سہیل میرزا

    سہیل میرزا رکن

    مراسلے:
    3
    تہذیب، تمدن یا پِھر معاشرہ؛ دُنیا میں اِنسان کی بسائی بستیوں میں کہیں بھی بی جمالو، ماسی مُصِیبتے یا پِھر مِھٹی ماسی جیسے کِردار اگر نہ ہوں تو ۔۔۔۔۔!
    • پسند پسند x 1
  5. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    133
    پ کی پابندی پسِ پشت ڈال دی؟ ۔۔۔۔ پکڑے گئے! :p
  6. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    133
    ت
    تہذیب، تمدن، تہوار ۔۔ ان میں ماسیاں ہی نہیں چاچے بھی ہوتے ہیں۔ چاچا بَلھا سے تو آپ حال ہی میں ملے ہیں۔ ٹی وی پر (سنا ہے) ایک چاچا چُک ہوا کرتے تھے۔ ہمارے ایک دوست کے چاچا پرابلم بھی تھے (اللہ بخشے)، وہ تو اُن (چاچا) کی رحلت کے بعد پتہ چلا کہ اُن کے ہوتے کتنے مسائل ٹلے رہتے تھے۔
    • پسند پسند x 1
  7. سہیل میرزا

    سہیل میرزا رکن

    مراسلے:
    3
    برادرِ محترم آسی صاحب،
    آپ نے درست گرِفت کی ہے۔ پ کو پسِ پُشت رکھنے کی میری یہ کاوش دراصل شعوری نہیں بلکہ لاشعوری ہی ہے کیونکہ گذشتہ بیالیس سال سے ایسے معاشرے میں بود و باش ہے جہاں عربی مادری زبان کا مُقام رکھتی ہے۔اِسی لیے ب سے سیدھا 'پ' پر جانے میں خامی نظر نہ آئی ۔ عربی میں 'پ' نہیں ہے۔ خدا مرحوم ایوب خان (صدرِپاکِستان) کو جنت عطاء کرے کہ جن کے حکم پر ہمارے مدرسے میں پہلی بار چھٹی سے آگے اردو اور اِسلامیات لازمی مضمون قرار دیے گئے ورنہ اِنگلِش میڈیم کانونٹس میں آج تک صرف انگریزی سے ہی کام چل رہا ہوتا۔مُجھے میری غلطی یاد دِلانے کا تہِ دِل سے شکریہ۔
    • پسند پسند x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  8. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی رکن

    مراسلے:
    133
    ٹ
    ٹوک ٹاک اگر خلوص پر مبنی ہو تو اچھی بات ہے نا۔ دعاؤں کا طالب رہا کرتا ہوں۔
  9. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,143
    ثمر اس مشق کا یہ ہو گاکہ اپنی زبان سے شعوری تعلق ھبی جڑا رہے گا، اس کی مسلسل حروف تہجی سے جملہ سازی کے ذریعے
    اب اگلا تبصرہ "ج" سے شروع ہو گا۔ اگر کوئی اور بات بھی درمیان میں آن پڑے تو جملہ کچھ کوشش کر کے اگلے حرف تہجی ہی سے شروع کیا جائے :)
  10. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,143
    جناب اس ملک کی سیر کروائیں نا ہمیں چوپال پہ لکھ کر ، تصویریں شئیر کر کے ، جہاں مقیم ہیں
    • پسند پسند x 1

اس صفحے کی تشہیر