ایشیز سیریز 2017-2018ء

ٹرومین نے 'کھیل و کھلاڑی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏5 دسمبر 2017

  1. ٹرومین

    ٹرومین رکن

    مراسلے:
    57
    کرکٹ کے چند بڑے مقابلوں میں سے ایک ایشز کا ٹاکرا چل رہا ہے۔
    دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 6 وکٹوں پر 178 رنز درکار ہیں۔پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 10 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔
    دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز 442 رنز پر ڈیکلیئر کی تھی آسٹریلیا نے جواب میں انگلینڈ 227 پر آل آوٹ ہوئی۔یہاں تک تو میچ یک طرفہ آسٹریلیا کے حق میں تھا پر میچ میں دلچسپی تب پیدا ہوئی جب آسٹریلیا کی ٹیم اپنی تیسری اننگز میں 138 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔چوتھی اننگز میں انگلینڈ نے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے خسارے پر 176 رنز بنا لیے ہیں۔کل کھیل کا آخری روز کافی دلچسپ رہے گا۔
    اس دلچسپ میچ سے نظر آتا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ابھی بھی زندہ ہے۔
    کھیل سے دلچسپی رکھنے والے احباب یہاں اپنے تبصروں سے رونق کرسکتے ہیں،تبصروں پر قطعاً کوئی پابندی نہیں ہے۔
  2. ٹرومین

    ٹرومین رکن

    مراسلے:
    57
    انگلینڈ کی پانچویں وکٹ بھی گرچکی ہے،میچ اس وقت آسٹریلیا کے ہاتھ میں نظر آرہا ہے مگر دیکھئے کرکٹ اپنا رنگ کیا دکھاتی ہے۔
  3. ٹرومین

    ٹرومین رکن

    مراسلے:
    57
    توقع کے برعکس کارکردگی دکھائی انگلینڈ نے آخری دن۔یہ میچ بھی آسٹریلیا کےنام ہوا۔
  4. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,143
    اگلا میچ کب ہے بھلا؟
  5. ٹرومین

    ٹرومین رکن

    مراسلے:
    57
    کچھ دنوں کی چھٹی کے بعد 14 دسمبر سے تیسرے ٹیسٹ کا آغاز ہورہا ہے۔ویسے کہیں انگلینڈ کا"وائیٹ" واش ہونے کا ارادہ تو نہیں ہے؟ سمائلس
    • معلوماتی معلوماتی x 1

اس صفحے کی تشہیر