اپنے بلاگ کی تازہ ترین پوسٹ کا اقتباس پیش کیجیے

فلک شیر نے 'روزانہ کے معمولات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏25 مارچ 2014

  1. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,095
    السلام علیکم!
    وہ خواتین و حضرات ، جو اپنے ذاتی یا مشترکہ بلاگ میں لکھاری یا منتظم کی حیثیت سے کچھ لکھتے ہیں ، وہ اپنی تازہ ترین تحریر کا اقتباس اور ربط یہاں دے سکتے ہیں ۔
    • زبردست زبردست x 3
    • پسند پسند x 1
  2. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,095
    یوسف کا مصر​
    مصر کے منافقوں کو کوئی جا کے بتائے کہ اس زمین پہ کبھی فراعین بھی بسا کرتے تھے..............اور وہ آج محض عبرت بہم پہنچاتے ہیں..........
    مکمل تحریر یہاں پڑھیے۔
    • پسند پسند x 3
    • زبردست زبردست x 1
  3. شاہد نذیر

    شاہد نذیر رکن

    مراسلے:
    486
    لامذہب کون؟

    امام احمد بن سنان الواسطی رحمہ اللہ نے فرمایا: دنیا میں کوئی ایسا بدعتی نہیں جو اہل حدیث سے بغض نہیں رکھتا۔ (معرفۃ علوم الحدیث للحاکم،صفحہ 4، رقم 6)

    اسی بغض کا نتیجہ ہے کہ بدعتی حضرات اہل حدیث کے الٹے سیدھے اور ناپسندیدہ نام رکھتے ہیں اور پھر ان برے ناموں کو اس قدر رواج دیتے ہیں کہ معاشرے میں وہ نام گالی بن کر رہ جاتے ہیں۔ اس ؂مذموم عمل سے عام اور سادہ لوح لوگوں کو اہل حق یعنی اہل حدیث سے دور رکھنا مقصود ہوتا ہے ۔کفار ومشرکین نے بھی اسی حربے اور ہتھکنڈے کو اسلام کی یلغار روکنے کے لئے اختیار کیاتھا کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کے ناپسندیدہ نا م رکھے تاکہ لوگوں کو نبی ﷺ کے پاس جانے اور ان کی بات سننے سے روکا جاسکے۔

    مکمل تحریر کا ربط
    • پسند پسند x 2
    • شکریہ شکریہ x 1
  4. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,095
    ایک پرائمری سکول گود لیجیے

    یونیسکو کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پرائمری سکولز کی تعداد 163،000 کے قریب ہے، جن میں سے 40،000 کے قریب بچیوں کے لیے ہیں۔ صوبہ پنجاب کے چند ایک پرائمری سکولز میں متعدد مرتبہ ذاتی طور پہ جانے اور وقت گزارنے کا اتفاق ہوا ہے۔ اس جدید دور میں ان سکولوں میں جو کچھ بچوں کو دیا جا رہا ہے، اسے "تعلیم"کہنا زیادتی ہو گا۔ عموماً پرائمری سکولز میں نرسری، پریپ سمیت کل سات جماعتوں میں طلباء و طالبات داخل کیے جاتے ہیں۔ ان جماعتوں میں حکومت پنجاب کی طرف سے جو نصاب رائج ہے، وہ مکمل انگریزی میں ہے،سوائے اردو اور اسلامیات کے۔ان پرائمری سکولز میں عموماً دو سے تین اساتذہ ہوتے ہیں ، گو کہ کئی ایسے سکول دیکھنے کا مجھے اتفاق ہوا، جہاں یہ سہولت صرف ایک استاد تک محدود تھی۔
    مکمل تحریر پڑھیے : نوائے نے
    • پسند پسند x 2
  5. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,095
    • پسند پسند x 1
  6. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,095
  7. ابو طلحہ السلفی

    ابو طلحہ السلفی رکن

    مراسلے:
    529
    تحریر:ڈاکٹر ابوجابر عبداللہ دامانوی
    اللہ ﷻ کا ارشاد ہے : ﴿کَیۡفَ تَکۡفُرُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ کُنۡتُمۡ اَمۡوَاتًا فَاَحۡیَاکُمۡ ۚ ثُمَّ یُمِیۡتُکُمۡ ثُمَّ یُحۡیِیۡکُمۡ ثُمَّ اِلَیۡہِ تُرۡجَعُوۡنَ ﴿۲۸﴾﴾"تم اللہ (کے ایک معبود ہونے) کا کیسے انکار کرتے ہو حالانکہ تم مردہ تھے پھر اللہ تعالیٰ نے تمہیں زندہ کیا ۔ پھر تمہیں وہ موت دے گا اور پھر (قیامت کے دن) وہ تمہیں زندہ کرے گا اور پھر تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے " (البقرۃ: ۲۸)
    مزید پڑھیں
    • پسند پسند x 1
  8. ابو طلحہ السلفی

    ابو طلحہ السلفی رکن

    مراسلے:
    529
    اہلِ بدعت کا ذبیحہ
    سوال: ‘‘ اہل کتاب کے علاوہ مشرکین کا ذبیحہ حرام ہے؟ پاکستان کے قصابوں کے ذبیحہ کے متعلق کیا حکم ہے؟ جبکہ اکثریت قصابوں کی بے دین ہے۔ ان آثار کی سند کیسی ہے؟۱: سعید بن منصور نے عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت کی ہے، کہتے ہیں:سوائے مسلمانوں اور اہلِ کتاب کے کسی اور کا ذبیحہ مت کھاؤ۔ (کشاف القناع۶؍۲۰۵)
    جواب یہاں ملاحظہ کیجیے: http://www.tohed.com/2015/01/blog-post_5.html
    • پسند پسند x 1
  9. سُہیل مِرزا

    سُہیل مِرزا رکن

    مراسلے:
    21
    ابو طلحہ بھائی صاحب،
    اہلِ کِتاب سے مُراد مُسلمان اور اہلِ یہود ہیں، نصارا یا آج کے عِیسائی کا ذبیحہ شامل نہیں۔ اگر پاکِستان میں غیر مُسلم قصاب ہیں جِن کا ہمیں علم نہیں تو اِس کا موثر سدِباب ہونا چاہیئے۔ ایسے قصابوں کوہمیں معاشرے میں نشر کر دینا چاہیے۔​

اس صفحے کی تشہیر