اسپائرولینا کیا ہے؟

نزرانہ نے 'طب یونانی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏29 مارچ 2014

  1. نزرانہ

    نزرانہ رکن

    مراسلے:
    147
    میں نے جو کچھ اسپائرولینا کے بارے میں سنا ہے وہ کچھ اس طرح ہے
    قوت مدافعت بڑھاتی ہے۔
    خون بڑھاتی اور ذہنی دباو سے نجات دلاتی ہے
    کیوں کہ اس میں کلوروفل کی مقدار زیادہ ہے۔جسکی وجہ سے جسم میں آکسیجن کو ہونے سے بچاتی ہے
    ذہنی دباو ۔ تھکاوٹ سے بچنے میں مدد کرنا

    اگر کسی کو اسپائرولینا کے بارے میں کچھ اور پتہ ہو تو لازمی بتا دینا۔ کہ یہ چیز کیا ہے اور کن بیماریوں سے بچاو کے کام آتا ہے۔

    منتظر۔۔۔۔
  2. سُہیل مِرزا

    سُہیل مِرزا رکن

    مراسلے:
    21
    اسپائیرولینا دراصل دوا نہیں بلکہ غِذا ہے جسے قرص یا کیپسول کی شکل دی گئی ہے-

    یہ غِذائی مادہ نباتاتی مادے کے مرکزی عنصر "الیخضور" یعنی chlorophyll کو جدید طریقے سےخُشک کرنے کے بعد حاصل ہوتا ہے- (لفظ الیخضور "سبز" یعنی "اخضر "سے ہے)-

    نباتات اور حیوانات میں آکسیجن کا دوران chlorophyll اور hemoglobin کے بغیر مُمکن نہیں-دونوں مادے حیرت انگیز طور پر ایک سی کیمیائی ترکیب رکھتے ہیں ماسواۓ ایک فرق کے- نباتاتی مادے میں میگنیشئم اور حیوانی میں فولاد موجود ہونے کی وجہ سے ایک سبز اور دوسرا سُرخ ہو گیا لیکن کام ایک ہی ہے- یعنی جِسم میں آکسیجن باہم پہنچانا-

    ایک اور فرق واضع کرتا چلوں- Chlorophyll ہی کی وجہ سے سبز رنگ کے پودے سورج کی روشنی سے اپنے لیئے خوراک پیدا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں جبکہ سُرخ خون رکھنے والے حیوانی اجسام میں Hemoglobin آکسیجن بارآوری کے بعد جب غذا سے کشیدہ شکر سے کیمیائی طور پرباہم عمل پذیر ہوتا ہے تو نتیجہ پانی، کاربن ڈائی آکسائڈ اور حرارت ہیں- یہی حرات ہی مقصود اصل ہے-

    یاد رہے دونوں مذکورہ بالا مادے خُشک ہونے کے بعد آکسیجن کی بارآوری پر قادر نہیں رہتے –

    خون کا بنیادی عنصر فولاد ہے- اسکی کمی کا مطلب ہے خون کی پیدائیش میں کمی-

    نتیجہ جِسم میں نقاہت، جلد تھک جانا، سانس پھولنا وغیرہ-

    قدیم طِب میں مروج 'اُشنہ' نام کی ایک چیز آج بھی بطور غِذا اور دوا اِستعمال کی جاتی ہے-اُشنہ کائی کو کہتے ہیں – جوہڑوں، پتھروں اور پہاڑی علاقوں میں درختوں پر اُگتی ہے- اِسے خُشک کرنے کے بعد اِستعمال کیا جاتا ہے- پنساریوں سے باآسانی دستیاب ہے-

    اِس کا ایک اور نام "پتھر کا پھول" بھی ہے- اِس نام سے یہ چیز حیدرآبادی 'پوٹلی مصالحے' کا ایک اہم جز ہے- اِس کے بغیر حیدرآبادی نِہاری مصالحہ مُکمل نہیں ہوتا-

    آخر میں یہ کہتا چلوں کہ تازہ سبز پتے کی سبزی(پالک معروف ہے) کا اِستعمال بہرصورت اِسپائیرولینا سے بہتر طور پر chlorophyll اور دیگر معدنیات کی کمی پورا کرنے میں سودمند ثابت ہو سکتا ہے-

    شُکریہ
    • معلوماتی معلوماتی x 1

اس صفحے کی تشہیر