اردو چوپال کی انتظامیہ سے گذارش

سُہیل مِرزا نے 'تجاویز، شکایات اور مسائل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏2 اکتوبر 2017

  1. سُہیل مِرزا

    سُہیل مِرزا رکن

    مراسلے:
    21
    یہاں کئی کئی دن کس سوال یا کسی دھاگے کا جواب نہیں ملتا،

    یہ سوال پہلے بھی پوچھا جا چُکا ہے لیکن تسلی بخش جواب تاحال ندارد!

    واضع ہے کہ اردو چوپال اردو زبان میں دینِ اِسلام کی اِشاعت کا پلیٹفارم ہے اور یہ نہایت ہی احسن فعل ہے اِس میں کوئی شک نہیں لیکن اگر ٹائیٹل بار پر اردو چوپال کے عین نیچے انگریزی بِلخصوص اور بلاضافہ پشتو، سِندھی، بلوچی اور کشمیری جیسی علاقائی زبانوں میں علیہدہ علیہدہ چوپالیں یا پھر فارم مہیا کر دیے جائیں تو یقینا زائیرین بھی اظہارِخیال کرنے پر مائیل ہو جائیں گے اِنشااللہ۔

    بہت کم غیر مُسلم اردو سمجھتے ہیں ۔ انگریزی زبان میں بہت سے مذاہبِ عالم کافی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں اِس لیے اردو چوپال کو ایک انگریزی فارم مہیا کرنا اور بھی ضروری ہو جاتا ہے۔ ذرا سوچئیے ایک انگریزی سمجھنے والے غیر مُسلم کے لیے یہاں اردو چوپال کی وساطت سے دینِ اِسلام سمجھنا آسان کر دیا جائے تو اِس سے اچھی بات کیا ہو گی۔

    اِملا کی غلطی سرزد ہونے پر مُعافی چاہوں گا۔ میری تعلیم کے اِبتدائی دور میں اردو زبان شامل نہیں تھی۔ ​

اس صفحے کی تشہیر