اردو لکھنے کی معلومات

محمد ارسلان نے 'معلومات برائے اردو چوپال' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏3 جولائی 2011

  1. محمد ارسلان

    محمد ارسلان رکن

    مراسلے:
    2,556
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    فورمز بننے کی شروعات میں لوگوں کے لیے اردو لکھنا بہت مشکل تھا لیکن جب سے اردو یونی کوڈ فورمز کا آغاز ہوا ہے تب سے لوگوں میں اردو لکھنے کا رجحان پیدا ہوا ہے اور لوگوں کی اکثریت کی اردو لکھنے میں تصحیح ہو گئی ہے لیکن اب بھی بعض لوگ اردو صحیح نہیں لکھ پاتے۔اکثر اوقات اردو یونی کوڈ میں لکھتے ہوئے (ء) اور (ی) کو اکھٹے لکھنے میں دشواری پیدا ہوتی ہے مثلا لفظ "تنہائی" کو "تنہاءی" لکھ دیتے ہیں۔تو اس کا حل یہ ہے کہ آپ کوئی ایسا لفظ لکھیں جس میں ء کے ساتھ ی یا ے لکھنا ہو تو Shift+4 کا بٹن پریس کر دیں۔یاد رہے کی بورڈ میں 4 کے بٹن دو ہیں ایک نومیرک کیز میں اور ایک بیک سپیس کی لائن میں تو آپ نے شفٹ کے ساتھ4 بٹن بیک سپیس کی لائن والا پریس کرنا ہے نہ کہ نومیرک کیز والا۔

    اسی طرح الف اور مد کو اکھٹا لکھنے کے لیے پہلے A پریس کرتے ہیں پھر Shift+A ۔لیکن اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ یونی کوڈ اردو لکھتے ہوئے الف اور مد کو اکھٹا لکھنے کے لیے Shift کے ساتھ بیک سپیس کے قریب پلس + کے نشان والا بٹن پریس کر دیں۔تو الف اور مد اکھٹا لکھا جائے گا یعنی ایسے (آ
    اور بھی کوئی اردو لکھنے کے آسان طریقے معلوم ہوئے تو آپ بھائیوں اور بہنو سے شئیر کروں گا۔ان شاءاللہ
    دعاوں میں یاد رکھیں۔
    محمد ارسلان ملک
    • شکریہ شکریہ x 1
  2. عندلیب

    عندلیب رکن

    مراسلے:
    866
    بہت شکریہ بھائی ارسلان !
    • پسند پسند x 1
  3. decent

    decent رکن

    مراسلے:
    31
    مجھے وینڈو میں فونٹک لکھنے کے لیے سافٹ ویئر چاہیے
    اور ہاں میں نے ونڈو میں جب کی بورڈ انسٹال کرنے کی کوشش کی تو وہ
    ونڈوز کی سی ڈی طلب کرنے لگا، اس کاکیا حل ہے؟
    • پسند پسند x 1
  4. decent

    decent رکن

    مراسلے:
    31
    ممکن ہوتو کوئی بنا سی ڈی کا طریقہ بتائیں
    اگر یہ سوال کسی علاحدہ تھریڈ کا طلب گار ہے تو انتظامیہ اسے تھریڈ بنا دے۔
  5. محمد ارسلان

    محمد ارسلان رکن

    مراسلے:
    2,556
    محترم یہاں سے فونٹک کی بورڈ ڈاونلوڈ کر کے انسٹال کر لو۔
    اردو لینگویج انسٹال کرتے ہوئے سی ڈی کا مطالبہ کرے گا یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں آپ سی ڈی پہلے ڈال کر پھر انسٹالیشن شروع کر دیں۔
  6. zeeshan002

    zeeshan002 رکن

    مراسلے:
    1
    میں وضاحت کردوں کہ اگر کوئی شخص امیج شیئر کرنا چاہتا ہے تو اس کے لئے ایک تو طریقہ یہی ہے جو ہمارے ارسلان بھائی نے بتایا ہے کہ امیج کو کسی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر لے اور اسکا لنک یہاں پیسٹ کردے۔ لیکن اگر کوئی ایسا نہ چاہے تو اس فورم پر براہ راست بھی اپنی امیج اپ لوڈ کر سکتا ہے۔
  7. ٹرومین

    ٹرومین رکن

    مراسلے:
    57
    اچھی لڑی شروع کی گئی تھی۔یونیکوڈ میں تو اب کافی کام ہورہا ہے پھر بھی جہاں تک ممکن ہوسکے لوگوں کو اردو یونیکوڈ کی طرف متوجہ کرنا چاہیے۔
  8. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,143
    موبائل فون پہ بھی اردو لکھنے کا سلسلہ چل نکلا ہے ، بلکہ اب تو وائس ان پٹ بھی کافی آسان ہو گئی ہے

اس صفحے کی تشہیر