اردو زبان میں بچوں کے لئے کارٹون / کامکس ویب سائیٹ

حیدرآبادی نے 'ویب سائٹس کا تعارف اور تبصرے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏17 مارچ 2012

  1. حیدرآبادی

    حیدرآبادی رکن

    مراسلے:
    656

    کارٹون اور کامکس پسند کرنے والے بچوں اور نوعمروں کے لئے ایک بہترین ویب سائیٹ کا تعارف پیش خدمت ہے۔ شائد اردو میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی ویب سائیٹ ہے جہاں کارٹونی کہانیوں کے ذریعے اردو لکھنے پڑھنے کی ترغیب دلائی جا رہی ہے۔
    کہتے ہیں کہ اردو کی نئی نسل کو سامنے لانے کے لئے بچوں اور نوعمروں سے شروعات کرنی چاہئے۔ اور بچوں کی دلچسپیوں کی کھوج سیدھے کارٹون کہانیوں اور کامکس تک لے جاتی ہے۔
    آج ہر طرف کتاب کا نہیں بلکہ "ویڈیو" کا چرچا ہے۔ بچوں کے ہاتھوں میں موبائل ہے تو اس میں 3gp ویڈیوز ، نیٹ پر ہیں تو یوٹیوب ویڈیوز ، ٹی۔وی کے سامنے ہیں تو پوگو یا کارٹون نیٹ ورک ۔۔۔
    ویڈیو سے سمعی اور بصری علم تو حاصل ہوگا مگر لکھنے پڑھنے کی صلاحیتیں کچھ زیادہ ابھر نہیں پائیں گی۔ جدید تکنالوجی سے خاطرخواہ استفادہ اچھی بات ہے مگر اس سے ہر قسم کی انسانی صلاحیتوں کو جلا ملنی چاہئے یعنی بولنا ، سننا ، دیکھنا ، سوچنا ، سمجھنا ، پڑھنا ، لکھنا وغیرہ۔
    مکی ماؤس ، ٹام اور جیری ، سوپر مین ، اسپائیڈر مین ۔۔۔ کی ویڈیو دیکھنے یا ان کی کامکس پڑھنے میں ایک فرق یہ ہے کہ :
    کارٹون/کامکس کو کتاب میں پڑھنے سے آپ کے ذخیرہ الفاظ (vocabulary) میں اضافہ ممکن ہے ، املا اور گرامر میں سدھار آ سکتا ہے ، لکھنے پڑھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ممکن ہے اور بہت ممکن ہے کہ آپ خود بھی آگے چل کر ایک اچھے قلمکار بنیں۔

    یہ ویب سائیٹ ابھی حال ہی میں منظر عام پر آئی ہے۔ مگر اتنے تھوڑے سے عرصہ میں ہی ویب سائیٹ پر کافی ساری مختلف دلچسپ اور مزیدار کہانیاں شامل کی گئی ہیں۔ اور تقریباً روزانہ ایک نئی کہانی کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ آپ بھی ضرور وزٹ کیجئے اور اپنے بھائی بہنوں کو بھی اس کی طرف توجہ دلائیں۔ بچوں کو اردو زبان اور تہذیب سے واقف کرانے میں یہ ایک مفید سائیٹ کہی جا سکتی ہے۔
    • پسند پسند x 1
    • شکریہ شکریہ x 1
  2. نسرین فاطمۃ

    نسرین فاطمۃ رکن

    مراسلے:
    531
    اچھی انفارمیشن کا شکریہ
  3. طارق راحیل

    طارق راحیل رکن

    مراسلے:
    129

اس صفحے کی تشہیر