ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں۔

ابوحتف نے 'شعری انجمن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏29 اپریل 2012

  1. ابوحتف

    ابوحتف زیر نگرانی

    مراسلے:
    41
    جنہیں میں ڈھونڈتا تھا آسمانوں اور زمینوں میں
    وہ نکلے میرے ظلمت خانہ دل کے مکینوں میں

    کبھی اپنا بھی نظارہ کیا ہے تو نے اے مجنوں
    کہ لیلی کی طرح تو خود بھی ہے محمل نشینوں میں

    مہینے وصل کے گھڑیوں کی صورت اڑتے جاتے ہیں
    مگر گھڑیاں جدائی کی گزرتی ہیں مہینوں میں

    مجھے روکے گا تو اے ناخدا: کیا غرق ہونے سے
    کہ جن کو ڈوبنا ہو ، ڈوب جاتے ہیں سفینوں میں

    تمنا دردِ دل کی ہو ، تو کر خدمت فقیروں کی
    نہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں

    خموش ، اے دل بھری محفل میں چلانا نہیں اچھا
    ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

    برا سمجھوں انہیں ، مجھ سے تو ایسا ہو نہیں سکتا
    کہ میں خود بھی تو ہوں اقبال اپنے نکتہ چینوں میں​
    • زبردست زبردست x 1
  2. بنت حوا

    بنت حوا رکن

    مراسلے:
    89
    تمنا دردِ دل کی ہو ، تو کر خدمت فقیروں کی
    نہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں!!!!!
    • پسند پسند x 1
  3. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,157
    خموش ، اے دل بھری محفل میں چلانا نہیں اچھا
    ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں
    سبحان اللہ۔۔۔۔۔۔۔
  4. فلک شیر

    فلک شیر منتظم

    مراسلے:
    1,157
    ویسے یہ ابوحتف بھائی ہوتے کہاں ہیں آج کل؟ :)
    • شکریہ شکریہ x 1

اس صفحے کی تشہیر